قومی

Lok Sabha Election 2024: دھننجے سنگھ کی اہلیہ کا بی ایس پی نے کاٹ دیا ٹکٹ، مایاوتی نے پرانے ایم پی پر پھر جتایا بھروسہ

Lok Sabha Election 2024: جونپور کے سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ان کی اہلیہ کا ٹکٹ جونپورسیٹ سے کاٹ دیا ہے۔ اس سیٹ پربی ایس پی نے اب اپنا امیدوار تبدیل کردیا ہے۔ پہلے پارٹی نے دھننجے سنگھ کی اہلیہ شری کلا ریڈی کو اپنا امیدواربنایا تھا، لیکن پیرکے روز امیدواربدل دیا۔

دراصل، گزشتہ دنوں سے شری کلا ریڈی کا ٹکٹ کاٹے جانے کی قیاس آرائیاں تیزتھیں، لیکن اب پیرکوان قیاس آرائیوں پربی ایس پی نے بریک لگاتے ہوئے اپنا امیدواربدل لیا ہے۔ بی ایس پی کے امیدوارتبدیل کئے جانے کی تصدیق رکن پارلیمنٹ شیام سنگھ یادوکے پی آراو نے کہی ہے۔ پی آراونے بتایا کہ شیام سنگھ یادوکا ٹکٹ بی ایس پی نے کنفرم کردیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ بی ایس پی نے دھننجے سنگھ کی اہلیہ شری کلاسنگھ کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے، لیکن اس کی ابھی تک باضابطہ تصدیق بی ایس پی کی طرف سے نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، آج شام تک اس کا باضابطہ اعلان بی ایس پی کی طرف سے کردیا جائے گا۔ حالانکہ ابھی تک اس پورے معاملے پردھننجے سنگھ اوران کی اہلیہ کی طرف سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

جیل سے باہرآئے دھننجے سنگھ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی شری کلا سنگھ نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی تھی۔ حالانکہ اسی دن دھننجے سنگھ بھی جیل سے باہرآئے تھے۔ حالانکہ وہ پرچہ نامزدگی میں شامل نہیں ہوپائے تھے۔ تاہم اس کے بعد شری کلا کا ٹکٹ کاٹے جانے کی قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں۔ اب ان قیاس آرائیوں پرپیرکے روز بریک لگنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ اورمافیا ڈان دھننجے سنگھ گزشتہ بدھ کو بریلی سینٹرل جیل سے رہا ہوگئے تھے۔ دھننجے سنگھ نے جیل سے نکل کرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرضی مقدمے میں سزا ہوئی تھی۔ 2020 میں میرے اوپر فرضی مقدمہ داخل کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے مجھے ضمانت دے دی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

35 minutes ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

38 minutes ago

Adani Arogya Mandir Kolkata: کولکاتا میں 65 ایکڑ پر بنے گا 2 ہزار بستروں والا ’اڈانی آروگیہ مندر‘، سوویندو ادھیکاری نے رکھا سنگِ بنیاد

نیو ٹاؤن میں اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ…

2 hours ago

PM shares a Sanskrit Subhashitam: سوچ سمجھ کر بولیں، زبان میں ہو سچائی اور مٹھاس… پی ایم مودی نے گیتا کے شلوک سے دیا اہم پیغام

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سنسکرت کا…

3 hours ago