قومی

BSF posts to be named after martyred jawans: بی ایس ایف کی چوکیاں شہید جوانوں کے نام سے ہوں گی منسوب، ایک کا نام “سندور” رکھنے کی تجویز

سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کے افسروں نے آج ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران بی ایس ایف کے آئی جی جموں ششانک آنند نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کے اپنے لانچ پیڈ اور کیمپوں میں لوٹنے اور ایل او سی اور آئی بی پر ممکنہ دراندازی کے بارے میں کئی انپٹ مل رہے ہیں۔ سلامتی دستوں کو مستعد رہنا ہوگا۔

آئی جی ششانک آنند نے کہا کہ “آپریشن سندور” کے دوران بی ایس ایف کی خاتون اہلکاروں نے فارورڈ ڈیوٹی پوسٹ پر لڑائی لڑی۔ ہماری بہادر خاتون اہلکاروں، اسسٹنٹ کمانڈنٹ نیہا بھنڈار نے فارورڈ پوسٹ کی کمان سنبھالی، کانسٹیبل منجیت کور، کانسٹیبل ملکیت کور، کانسٹیبل جیوتی، کانسٹیبل سمپا اور اور کانسٹیبل سوپنا اور دیگر نے اس آپریشن کے دوران پاکستان کے خلاف فارورڈ پوسٹ پر لڑائی لڑی۔

افسروں نے کہا “پاکستان کے ذریعہ بی ایس ایف کی چوکیوں پر ڈرون حملے اور گولی باری میں ہم سے سب انسپکٹر محمد امتیاز، کانسٹیبل دیپک کمار اور ہندوستانی فوج کے نائک سنیل کمار جدا ہو گئے۔ ہم اپنے دو چوکیوں کے نام اپنے شہید ہوئے اہلکاروں کے نام پر اور ایک کا نام “سندور” رکھنے کی تجویز رکھتے ہیں۔”

بی ایس ایف ڈی آئی جی چترا پال نے اس موقع پر کہا، “9 مئی کو پاکستان کی طرف سے ہمارے پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ سب سے پہلے انہوں نے فلیٹ ٹریجکٹری اسلحوں اور مورٹار سے ہماری پوسٹ کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ انہوں نے ایک گاؤں عبداللیان کو بھی نشانہ بنایا۔ ہمارے بی ایس ایف کے جوانوں نے انہیں منھ تو جواب دیا۔ جب انہوں نے فائرنگ کم کی تو انہوں نے ڈرون حملے بڑھا دیئے۔ جواب میں بی ایس ایف نے پاکستانی دہشت گردوں کے لانچ پیڈ مست پور کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔”

بی ایس ایف ڈی آئی جی ورندر دتّہ نے کہا کہ ہمارے ذریعہ کیے گئے حملے میں کئی دہشت گرد، ان کے حمایتی، رینجرس اور افسر زخمی ہوئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

5 hours ago