قومی

پاکستان سے واپس لوٹے بی ایس ایف جوان پی کے شا، ہندوستان نے بھی رینجرکو لوٹایا

پاکستان سے بی ایس ایف جوان پورنم کمارشا واپس لوٹ آئے ہیں۔ ہندوستان نے بھی جوان کے بدلے رینجرس کولوٹایا ہے۔ بی ایس ایف جوان پورنم کمارشا کوپاکستان نے ہندوستان کوسونپ دیا ہے۔ وہ اٹاری بارڈرسے لوٹے ہیں۔ دراصل، بی ایس ایف جوان غلطی سے بارڈرپارکرگئے تھے۔ اسی کے بعد ہندوستان نے بھی ایک رینجرجوان کوپکڑلیا تھا۔ حالانکہ اب دونوں ممالک نے جوان اوررینجرکوایکسچینج کیا ہے۔ جوان اوررینجرکوایکسچینج کرنے کی کارروائی صبح 10:30 بجے اٹاری میں ہوئی۔

بی ایس ایف نے جوان کے واپس ہندوستان لوٹنے کی جانکاری دی۔ بی ایس ایف نے پریس ریلیزجاری کرکے کہا کہ آج بی ایس ایف جوان پی کے شا واپس لوٹ آئے ہیں۔ وہ 23 اپریل 2025 سے پاکستان رینجرس کی حراست میں تھے۔ جوان کوجوائنٹ چیک پوسٹ اٹاری کے ذریعہ تقریباً 10:30 بجے ہندوستان کوسونپ دیا گیا۔ بی ایس ایف نے ساتھ ہی بتایا کہ ہینڈ اوورپُرامن طریقے سے اورطے شدہ پروٹوکول کے مطابق کی گئی تھی۔

ہندوستان نے بھی رینجرکو لوٹایا

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان گزشتہ دنوں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان میزائل اورڈرون سے ایک دوسرے پر حملے بھی کئے گئے۔ ہندوستان نے پاکستان کودہشت گردی کے خلاف منہ توڑجواب دیا۔ اسی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیزفائرہوا۔ حالانکہ سیزفائرکے بعد اب 14 مئی کوبی ایس ایف اورپاک رینجرس نے ہندوستانی جوان کوگرفتارکیا تھا۔ وہیں، دوسری طرف بی ایس ایف نے راجستھان میں ہندوستانی سرحد کے نزدیک پاک رینجرکوپکڑا تھا۔ جوان کے بدلے ہندوستان نے بھی پاک رینجرکوپاکستان کوسونپ دیا ہے۔ راجستھان کےشری گنگا نگرمیں ہندوستان-پاکستان انٹرنیشنل بارڈر(بین الاقوامی سرحد) پربی ایس ایف نے ایک پاکستانی رینجرکوگرفتارکیا تھا۔ پاک رینجربارڈرکراس کرکے ہندوستانی سرحد میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا۔ اسی دوران سرحد پرمستعد جوانوں کی نظراس پرپڑی، جس کے بعد رینجرکوپکڑلیا تھا۔ حالانکہ اب ہندوستان نے پاکستان کے رینجرکوایکسچینج میں اسے سونپ دیا ہے۔

ہند-پاک کے درمیان جنگ بندی

پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان کے آپریشن سندور میں بڑی تعداد میں پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی تھی اور ماحول کافی خراب ہوگیا تھا۔ بعد میں دونوں ممالک کے درمیان آپسی رضا مندی سے سیز فائر کا اعلان کیا گیا اور اب دونوں ممالک کے درمیان لڑائی فی الحال بند ہے۔ حالانکہ ہندوستان نے اعلان کررکھا ہے کہ آپریشن سندور ابھی جاری ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

6 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

6 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

7 hours ago