قومی

BSF foiled infiltration attempt by Pakistani-backed terrorists: بی ایس ایف نے پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جموں میں دراندازی کو کیا ناکام، پاکستانی رینجرز کی چوکی کو بھی کیا تباہ

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نے جموں کے سانبا سیکٹر میں ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس میں سات دہشت گرد مارے گئے اور پاکستان رینجرز کی ایک چوکی کو تباہ کر دیا گیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان کے مطابق یہ واقعہ 8 اور 9 مئی کی درمیانی رات میں پیش آیا، جب سرحدی نگرانی کے نظام کے ذریعے دہشت گردوں کے ایک ’’بڑے گروپ‘‘ کا ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کا پتہ چلا۔

مبینہ طور پر اس دراندازی کی کوشش کی پشت پناہی پاکستان رینجرز کی دھندھر پوسٹ سے کی گئی تھی۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے تیزی سے جواب دیا اور کم از کم سات دراندازوں کو بے اثر کر دیا اور دھندھر پوسٹ کو بھاری نقصان پہنچایا۔ فورس نے تھرمل امیجنگ فوٹیج بھی جاری کی ہے جس میں پوسٹ کی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔

سرحد پر جاری ہے پاکستان کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری

واضح رہے کہ ہندوستان-پاکستان سرحد کے ساتھ ایک بڑی کشیدگی میں پاکستانی فورسز نے بدھ کی شام جموں میں شہری علاقوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے مربوط ڈرون حملے شروع کیے۔ ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے تیزی سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو کامیابی سے روکا اور بے اثر کر دیا۔ ڈرون حملے کے علاوہ پاکستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شدید گولہ باری بھی کی۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کئی علاقے ہائی الرٹ پر ہیں اور حکومت لگاتار صورت کا جائزہ لے رہی ہے۔ دریں اثنا آج وزارت دفاع کی بریفنگ میں وکرم مسری نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستانی کے حملوں کا مناسب اور ذمہ دارانہ طور پر جواب دے دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

23 minutes ago

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

9 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

9 hours ago