قومی

India-Pakistan Border: ہند-پاک سرحد پر پکڑا گیا پاکستانی ر ینجر، بی ایس ایف نے حراست میں لیا، جانئے پوری تفصیل

BSF Caught Pakistani Ranger: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ پڑوسی ملک کے خلاف مسلسل کارروائی ہو رہی ہے۔ اس درمیان مصدقہ ذرائع نے ہفتہ (03 مئی، 2025) کوبتایا کہ راجستھان میں ہندوستان-پاکستان سرحد پربی ایس ایف نے ایک پاکستانی رینجرکوحراست میں لیا ہے۔

یہ حادثہ جموں وکشمیرکے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے پیش نظردونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان سیکورٹی اہلکارکے ایک جوان کو رینجرس کی  طرف سے حراست میں لئے جانے کے تقریباً ایک ہفتے سے زیادہ وقت کے بعد ہوا ہے۔ اس حملے میں 26 لوگ مارے گئے تھے، جن میں بیشترسیاح تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی رینجرکوفورس کے راجستھان فرنٹیئرنے حراست میں لیا ہے۔

بی ایس ایف نے درج کرایا احتجاج

وہیں، بی ایس ایف جوان پورنم کمارشا کوپاکستانی رینجرس نے 23 اپریل کو پنجاب میں بین الاقوامی سرحد سے پکڑا تھا اورہندوستانی فوج کی سخت مخالفت کے باوجود انہوں نے اسے سونپنے سے انکارکردیا تھا۔ بی ایس ایف نے پنجاب میں غلطی سے بین الاقوامی سرحد پارکرجانے کے بعد ایک جوان کوپکڑے جانے کے معاملے میں پاکستانی رینجرس کے سامنے احتجاج درج کرایا ہے۔

پاکستان نہیں دے رہا ہے بی ایس ایف جوان کی جانکاری

اس سے پہلے دونوں طرف سے اس طرح کی انجانے میں سرحد پارکرنے کے حادثات کو فوراً حل کرلیا جاتا تھا، لیکن اس بارپاکستان جوان کے ٹھکانے اورواپسی کی تاریخ سے متعلق کوئی بھی جانکاری نہیں دے رہا ہے، جو پہلگام حملے کے بعد ہندوستان-پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب ہوسکتا ہے۔ افسران نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی رینجرس کو ایک احتجاجی خط بھیجا گیا ہے، لیکن انہوں نے جوان کے ٹھکانے اورواپسی کی تاریخ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔

دونوں فریق کے درمیان تقریباً 5-4 فلیگ میٹنگ ہوچکی ہیں، لیکن واپسی پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ افسران نے بتایا کہ جوان کولاہور-امرتسرسیکٹرمیں رینجرس کے بیس پرلے جایا گیا ہے اورجلد ہی اسے بی ایس ایف کو سونپا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرس نے خاموشی اختیارکررکھی ہے اورنہ توکوئی احتجاجی خط جاری کیا ہے اورنہ ہی اس کی صورتحال کے بارے میں بتایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

51 minutes ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

1 hour ago