نئی دہلی: برطانیہ کے پی کیر اسٹارمر 8 اکتوبر کو بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔ یہ دو روزہ دورہ 8 اور 9 اکتوبر کو ہوگا، جو پی ایم نریندر مودی کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز اس دورے کی باضابطہ اطلاع دی۔ یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ پی ایم نریندر مودی نے حال ہی میں 23-24 جولائی کو برطانیہ کا دورہ کیا تھا، جس دوران بھارت اور برطانیہ کے درمیان ایک تاریخی آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ اسٹارمر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی ایک اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے۔
تجارتی و تزویراتی شراکت داری ایجنڈے میں سرفہرست
برطانیہ کے پی ایم کیر اسٹارمر اپنے دورے کے دوسرے روز 9 اکتوبر کو ممبئی میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ دونوں قائدین ’وژن 2035‘ کے تحت بھارت-برطانیہ جامع تزویراتی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ساتھ ہی، دونوں رہنما بھارت-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ (CETA) کے تحت ابھرنے والے مواقع پر کاروباری و صنعتی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں وزرائے اعظم گلوبل فِن ٹیک فیسٹیول کے چھٹے ایڈیشن میں کلیدی خطاب کریں گے اور وہاں موجود صنعتی ماہرین، پالیسی سازوں اور انوویٹرز سے بھی بات چیت کریں گے۔
تاریخی FTA معاہدہ: بھارت کو بڑے تجارتی فوائد کی توقع
بھارت اور برطانیہ کے درمیان دو سال سے زیادہ طویل مذاکرات کے بعد 6 مئی کو آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر اتفاق ہوا تھا، جس کے بعد24 جولائی کو اس پر باضابطہ دستخط ہوئے۔ اس تقریب میں پی ایم مودی اوربرطانیہ کے پی ایم کیر اسٹارمر دونوں موجود تھے، جب کہ دستخط بھارتی وزیرِتجارت پیوش گوئل اور ان کے برطانوی ہم منصب جوناتھن رینالڈز نے کیے۔
بڑے پیمانے پر اقتصادی اور تجارتی فائدہ
اس معاہدے کے تحت بھارت کی99 فیصد برآمدات پر برطانیہ میں درآمدی ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے،یہ فیصلہ دو طرفہ تجارت کی تقریباً 100 فیصد مالیت پر اثر انداز ہوتا ہے،معاہدے سے بھارت کو بڑے پیمانے پر اقتصادی اور تجارتی فائدے کی امید ہے۔یہ تاریخی FTA نہ صرف تجارت بلکہ سرمایہ کاری، صنعت و پیداوار اور تکنیکی تعاون کے نئے دروازے کھولنے جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ معاہدہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی رشتے کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…