نئی دہلی: خواتین پہلوانوں سے متعلق مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں کشتی فیڈریشن کے سابق صدر اور بی جے پی لیڈر برج بھوشن سنگھ کو راؤزایوینیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف الزام طے کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی برج بھوشن سنگھ کے سکریٹری ونود تومر کے خلاف بھی الزام طے کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف الزام طے کرنے کے لئے کافی ثبوت ہیں۔ برج بھوشن سنگھ کے خلاف دفعہ 354 (کسی خاتون کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے اس پرحملہ یا مجرمانہ طاقت)، 354- اے (جنسی استحصال) اور دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت الزام طے کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ ونود تومرکے خلاف 506 (1) کے خلاف الزام طے کرنے کے ثبوت ہیں۔
6 خواتین پہلوانوں نے لگائے تھے جنسی استحصال کے الزام
دہلی پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف معاملے میں 15 جون، 2023 کو دفعہ 354 (کسی خاتون کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے سے اس پرحملہ یا مجرمانہ طاقت)، 354- اے (جنسی استحصال) اور دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف 6 پہلوانوں نے جنسی استحصال کے الزام لگائے تھے۔ ان کی شکایتوں کی بنیاد پرپولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی درج کی تھی۔ پہلوانوں نے جنترمنتر پرزبردست احتجاج کیا تھا اوراس احتجاج کو بڑی حمایت ملی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…