قومی

Delhi-NCR Pollution: دہلی-این سی آر کی ہوا ہوئی زہریلی ،آنکھوں میں جلن ،سانس لینے میں پریشاینی کی شکایت

دیوالی کے بعد فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث دہلی کے رہائشیوں نے سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کی ہے،ہر سال کی طرح اس سال بھی دہلی کے لوگوں کا سانس لینا مشکل کر دیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ  کے مطابق، دہلی کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس  انتہائی خراب ۔دہلی میں ان دنوں موسم  میں  ہلکی سے سردی  ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی دھند چھائی رہتی ہے، جس سے لوگوں کو سردی کا احساس ہوتا ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ دن کا موسم معمول کے مطابق ہے۔ سردی کے درمیان دہلی کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں معمولی سی بہتری آئی ہے، ماہرین نے بچوں، بوڑھوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ دہلی–این سی آر کے مکینوں کے لیے فی الحال آلودگی سے بچاؤ کے اقدامات ہی سب سے بڑا سہارا ہیں، کیونکہ ماحولیاتی بہتری کے کوئی فوری آثار نظر نہیں آ رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  یکم نومبر بروز ہفتہ دہلی میں ہلکے کہرے کی توقع ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ بادلوں کی وجہ سے سورج بھی زیادہ اثر نہیں کر رہا ہے۔ تاہم اب ہلکی ہلکی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔

دہلی کی ہوا  معمولی بہتر ی ہو رہی ہے

دہلی میں سردیوں کے ساتھ ساتھ ہوا کا معیار پچھلے کچھ دنوں کے مقابلے میں بہتر ہوا ہے۔ دیوالی کے تہوار کے بعد آنند وہار اور اکشردھام جیسے علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح، جو تقریباً 350 تک پہنچ گئی تھی، اب کم ہو گئی ہے۔ وزیر پور کے علاقے کو چھوڑ کر بیشتر علاقوں میں AQI کی سطح 300 سے نیچے آ گئی ہے۔

وزیر پور ہفتہ کو دہلی کا سب سے آلودہ علاقہ تھا۔ آج یہاں فضائی آلودگی کی سطح 325 ریکارڈ کی گئی جو کہ انتہائی خراب زمرے میں آتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  آنند وہار جو آلودگی کی فہرست میں سب سے اوپر تھا، اس میں بھی  کچھ بہتری دیکھی گئی ہے۔ آج صبح 7:30 بجے یہاں فضائی آلودگی کی سطح 292 ریکارڈ کی گئی، جو کہ اب انتہائی خراب کیٹیگری سے خد سے زیادہ خراب کیٹیگری میں چلی گئی ہے، جو کہ پہلے سے کم ہے۔

AQI 300 سے نیچے

دہلی کے چاندنی چوک علاقے میں اے کیو آئی 297، آر کے پورم 291، وویک وہار 277، سونیا وہار 274، دوارکا سیکٹر 8 257، براڑی 255، علی پور 252، اور نجف گڑھ 215 تھا۔ یہ ہوا کا معیار خراب زمرے میں آتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دہلی کے لودی روڈ پر ہوا کے معیار نے 149 کا AQI ریکارڈ کیا، جو درمیانے درجے میں آتا ہے۔ اس سال اکتوبر میں دہلی کا AQI ایک دن کے لیے 400، یا شدید زمرہ سے زیادہ نہیں ہوا۔ یہ ایک بڑی ریلیف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Harjinder Kaur, Indian Weightlifterہرجندر کور کبڈی چھوڑ کر ویٹ لفٹنگ کو بنایا اپنا میدان، مسلسل 2 کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے جیتے میڈل

پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…

28 minutes ago

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

1 hour ago

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

11 hours ago