فائل فوٹو۔
ہندوستانی وزارت خارجہ (MEA) نے بدھ کے روز بتایا کہ برازیل کے صدر لولا دی سلوا نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ فون کال پر بات کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے لئے اپنے ملک کی مستحکم حمایت کا اعادہ کیا۔ برازیل کے صدر نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ حملے کی مذمت کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے دی اطلاع
مزید برآں انھوں نے آپریشن سندور میں ہندوستان کی کامیابی کی بھی تعریف کی۔ ایم ای اے کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ’’برازیل کے صدر لولا دی سلوا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور ہندوستان کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔‘‘
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید لکھا ’’انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی حمایت اور اس کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے صدر لولا کی تعزیت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-برازیل کے درمیان دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔‘‘
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں لگاتار ہو رہا ہے اضافہ
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ وزارت خارجہ اور فوج کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے جواب میں پاکستان نے 7-8 مئی کی رات کو شمالی اور مغربی ہندوستان میں کچھ فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ان حملوں کو بھارتی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنایا۔ ہمیں جو ملبہ ملا ہے وہ پاکستانی حملوں کا ثبوت ہے۔ جوابی کارروائی میں ہندوستان نے بھی پاکستان کے کئی مقامات پر ڈرون حملے کیے ہیں اور لاہور کا ایئر ڈیفنس سسٹم ناکارہ کر دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…
آئی ایم ڈی نے 2 سے 7 اکتوبر 2026 کے دوران ملک کے کئی حصوں…
پرنو اڈانی نے مہاراشٹر کو ملک کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل قرار دیتے ہوئے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…
گاندھی جینتی پر جانیے کہ آج کے دور میں گاندھی وادی ہونے کا اصل مطلب…
صدر دروپدی مرمو نے نئی دہلی کے وجے گھاٹ پہنچ کر سابق وزیر اعظم لال…