قومی

Karmayoga In Action: میڈیا کارکنوں کے لیے دہلی میں 13 فروری کو برہما کماریز کا خصوصی پروگرام، سی ایم ڈی اُپیندر رائے کریں گے شرکت

نئی دہلی: اقوام متحدہ سے اعزاز یافتہ روحانیت سے متعلق تنظیم برہما کماریز دارالحکومت دہلی میں میڈیا کارکنوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ’’کرم یوگ ان ایکشن” کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ پروگرام جمعہ 13 فروری 2026 کو دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک منعقد ہوگا، جس میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کا انعقاد وگیان بھون، نئی دہلی کے پلینری ہال میں کیا جائے گا۔ اس کا اہتمام برہما کماریز دہلی زون کر رہا ہے، جبکہ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات بھی اس میں تعاون کر رہی ہے۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں میڈیا سے وابستہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

ڈاکٹر ایل مروگن ہوں گے مہمانان خصوصی

اس پروگرام کے مہمان خصوصی مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل مروگن ہوں گے، جبکہ برہما کماریز کی ایڈیشنل ایڈمنسٹریٹو چیف بی کے جینتی دیدی بطور خصوصی مہمان شریک ہوں گی۔

سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی شرکت

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر ان چیف اُپیندر رائے کو اس موقع پر مہمان اعزازی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ان کی قیادت میں بھارت ایکسپریس کی ٹیم اس پروگرام کی خصوصی کوریج بھی کرے گی۔

میڈیا کارکنوں کے لیے خصوصی مہم

میڈیا شعبے میں کام کرنے والے صحافیوں اور دیگر کارکنوں کو شدید ذہنی دباؤ، تیز رفتار کام اور مسلسل ذمہ داریوں کا سامنا رہتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ذہنی سکون، مثبت سوچ، فیصلہ سازی کی صلاحیت اور قیادت کے اوصاف کو فروغ دینا ہے۔ اس دوران راج یوگی بہنیں اور ممتاز میڈیا شخصیات اپنے تجربات بھی شیئر کریں گی۔

قومی مہم کا میڈیا لانچ

اس موقع پر ’’کرم یوگ ان ایکشن‘‘ کے عنوان سے شروع کی جانے والی ایک ملکی سطح کی مہم کا باضابطہ میڈیا لانچ بھی کیا جائے گا، جس کا مقصد میڈیا میں اقدار پر مبنی قیادت، یکسوئی اور لچک کو فروغ دینا ہے۔ پرجاپتا برہما کماریز ایشوریہ وشو ودیالیہ ایک عالمی سطح کی سماجی و روحانی تنظیم ہے جو 137 ممالک میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ اسے اقوام متحدہ کی جانب سے متعدد اعزازات حاصل ہو چکے ہیں اور یہ UNICEF اور ECOSOC سے بھی وابستہ ہے، جبکہ بھارت سرکار کی وزارت آیوش میں بھی یوگ ماہرین کی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے یہ تنظیم فعال ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

4 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

5 hours ago