قومی

Maharashtra Assembly Elections 2024: اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی طاقت کے اظہار کے لئے شیو سینا کے دونوں خمیوں کی جانب سے دسہرہ ریلی کا اہتمام

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیایس طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے،وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی زیر قیادت شیو سینا اور ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیو سینا (یو بی ٹی) ہفتہ کو ممبئی میں اپنی اپنی دسہرہ ریلیوں کا اہتمام کریں گے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) اپنی ریلی دادر کے تاریخی شیواجی پارک میں منعقد کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی شندے جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں منعقدہ دسہرہ ریلی میں شیوسینا کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ تاہم جمعرات کی رات ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے دونوں مقامات پر پانی بھر گیا۔ لیکن، شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ اس سے ریلی کی تنظیم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

شیو سینا لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ راہل شیوالے نے کہا کہ وزیر اعلی شندے کا خطاب سننے کے لیے آزاد میدان میں منعقد ہونے والی ریلی میں تقریباً دو لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ شندے کی قیادت والی شیو سینا نے اپنے کارکنوں کو جلسہ گاہ تک لے جانے کے لیے 3000 پرائیویٹ بسیں بک کرائی ہیں جن میں سے تقریباً 750 ناسک سے آئیں گی۔ دسہرہ ریلی سے پہلے دونوں حریف پارٹیوں نے ‘ٹیزر’ بھی جاری کیے ہیں۔

شیو سینا کے ‘ٹیزر’ میں ایک شیر (جس پر سینا لکھا ہوا ہے) کو کانگریس کے ساتھ رسی سے باندھ کر اس کے ساتھ دھوکہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ‘ٹیزر’ میں، وزیر اعلی شندے اچانک نمودار ہوتے ہیں اور ایک تیر سے رسی کاٹ کر شیر کو کانگریس سے آزاد کر دیتے ہیں۔

ساتھ ہی شیو سینا (یو بی ٹی) کے ٹیزر میں مہاراشٹر کے وقار کو بچانے اور غداروں کو دفن کرنے کی بات کی گئی ہے۔ غدار کا لفظ ان ایم ایل اے کے تناظر میں استعمال کیا گیا ہے جنہوں نے ادھو ٹھاکرے کے خلاف بغاوت کی تھی جس کی وجہ سے ان کی حکومت گر گئی۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کی دسہرہ ریلی میں ادھو اپنی سابق اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھی نشانہ بنانے کا امکان ہے۔ ادھو نے شیوسینا میں پھوٹ کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Third BIMSTEC Conference: بِمسٹیک کی روایتی طب، جینیاتی وسائل اور دانشورانہ املاک کے حقوق پر تیسری کانفرنس گوا میں شروع

بِمسٹیک کے نوڈل گروپ کا دوسرا اجلاس بھی منعقد، روایتی طبی معلومات کے تحفظ، دستاویز…

9 hours ago

Bharat Express Urdu National Conclave: بزمِ صحافت: نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ، بھارت ایکسپریس اردو  کا نیشنل کانکلیو

مورخہ 17 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ہونے والے تیسرے ایڈیشن…

11 hours ago

Punjab Turban Row: پنجاب میں ’پگڑی‘ پر گھمسان تو یوپی میں کانگریس کی نئی بریگیڈ تیار! جانیے 5 ریاستوں کے انتخابات سے پہلے کیا ہے ہلچل؟

اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب…

12 hours ago

Special Parliament Session: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کی تیاری؟ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر ہو سکتا ہے بڑا فیصلہ

پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…

13 hours ago