ہریانہ کے سیکریٹریٹ اور سی ایم ہاوس کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد چنڈی گڑھ میں افراتفری مچ گئی، جس کے نتیجے میں سیکریٹریٹ کی عمارت کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔ ہریانہ سی آئی ڈی کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی الرٹ کے بعد پولیس، سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، اور ڈاگ اسکواڈ سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر عمارت کی جامع تلاشی لی۔ یہ دھمکی ایسی حالات میں سامنے آئی جب حال ہی میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کو بھی اسی طرح کی جھوٹی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس سے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
چنڈی گڑھ پولیس اور سی آئی ایس ایف نے عوامی اعلانات کے ذریعے لوگوں سے پرسکون رہنے اور عمارت کے اطراف سے دور رہنے کی اپیل کی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ادے پال سنگھ کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو محفوظ بنایا اوروزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کی رہائش گاہ کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ہائی سیکیورٹی زون میں گہرائی سے چھان بین کی، تاہم اب تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی، اور تحقیقات جاری ہیں۔
یہ واقعہ ہریانہ میں حالیہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں پیش آیا، جہاں پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد سے پولیس اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ پنچکولہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے، اور شہریوں سے سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ افواہوں سے بچنے کے لیے صرف سرکاری سوشل میڈیا ہینڈلز یا باضابطہ مواصلاتی چینلز سے معلومات حاصل کی جائیں۔
بھارت ایکسپریس۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے۔ سڑک کنارے کام کر…
مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پوسٹر وار تیز ہوگئی ہے۔…
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی…
عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…
نو راتری کے موقع پر گوتم اڈانی نے جنوبی گجرات میں شریمد راج چندر مشن…