دہلی کے ایک اسکول میں بم کی اطلاع ملی ہے۔ دہلی کے جنوبی ضلع میں واقع انڈین پبلک اسکول میں بم کی موجودگی کے حوالے سے ایک ای میل موصول ہوئی تھی۔ اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو وہاں بھیجا گیا۔ تاہم پولیس ابھی تک اس کی تحقیقات اور تصدیق میں مصروف ہے۔
اس معاملے کے بارے میں جنوبی دہلی کے ڈی سی پی نے کہا کہ اس ای میل کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی سائبر ٹیم اس معاملے کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر پولیس کو لگا کہ کسی شرارتی شخص نے یہ کام کیا ہے۔ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس تحقیقات میں لگ گئی۔ جنوبی دہلی کے انڈین پبلک اسکول میں بم دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس کے مطابق پورے معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے اور اسکول کو موصول ہونے والی ای میل کی تصدیق کی جارہی ہے
گزشتہ ماہ دہلی اور فرید آباد ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد پورا پولس انتظامیہ ہل کر رہ گیا تھا۔ اس دھمکی کے بعد دونوں ریلوے اسٹیشنوں پر آر پی ایف اور جی آر پی کو الرٹ کردیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو طلب کرکے تفتیش شروع کردی۔ اس معاملے میں پولیس نے بتایا تھا کہ سریش نامی شخص نے دہلی کنٹرول روم میں فون کرکے دہلی اور فرید آباد ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔
بتا دیں کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے 6 دفاتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد لکھنؤ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ آر ایس ایس کے جن دفاتر کو بم کی دھمکیاں ملی ہیں ان میں دو اتر پردیش اور چار کرناٹک میں ہیں۔ یہ دھمکی ہندی، انگریزی اور کنڑ زبانوں میں دی گئی تھی۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…