سابق مرکزی وزیر آر کے سنگھ
بہار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھاری کامیابی کے فوراً بعد پارٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کے تحت بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سابق مرکزی وزیر آر کے سنگھ سمیت تین رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ یہ کارروائی پارٹی مخالف سرگرمیوں اور بغاوت جیسے رویّے کے سبب کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی نے آر کے سنگھ کو چھ سال کے لیے پارٹی سے معطل کیا ہے۔ ان کے ساتھ کٹیہار کی میئر اوشا اگروال اور قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) اشوک اگروال پر بھی سخت کارروائی کی گئی ہے۔
بی جے پی کی جانب سے جاری سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ “آپ کی سرگرمیاں پارٹی کے مفاد کے خلاف رہی ہیں، جو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔ پارٹی نے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے، جس سے پارٹی کو نقصان ہوا ہے۔ لہٰذا آپ کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ آپ کو پارٹی سے مکمل طور پر کیوں نہ خارج کر دیا جائے۔ آپ ایک ہفتے کے اندر اپنا موقف تحریری طور پر واضح کریں‘‘۔ بہار میں انتخابی کامیابی کے بعد بغاوت کرنے والے رہنماؤں کے خلاف بی جے پی کی یہ پہلی بڑی کارروائی سمجھی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انتخابی مہم کے دوران آر کے سنگھ نے کئی مرتبہ پارٹی قیادت کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور مبینہ بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔ انہوں نے این ڈی اے کے بااثر چہروں کے خلاف ’جن سوراج پارٹی‘ کے سربراہ پرشانت کشور کے بیانات کی بھی کھل کر حمایت کی تھی۔ ستمبر میں ایک جلسے کے دوران آر کے سنگھ نے کہا تھا کہ “میں بہار کا سابق ہوم سکریٹری رہ چکا ہوں، میرے پاس سب کا ریکارڈ موجود ہے۔ اگر کوئی بکواس کرے گا، تو سب کا پول کھول دیں گے۔ بہار کے لوگ بدعنوان افراد کو برداشت نہیں کریں گے۔ بدعنوان اور بے کردار رہنما زمین پر بوجھ ہیں‘‘۔
آر کے سنگھ بہار حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بھی سخت ناقد رہے ہیں اور انہوں نے ریاست میں شراب بندی ختم کرنے کی بھرپور وکالت کی تھی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق، بی جے پی کا یہ فیصلہ آنے والے دنوں میں تنظیمی ڈھانچے اور اتحاد کی سیاست کو نئی سمت دے سکتا ہے، جبکہ بغاوت کا سلسلہ بھی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…