قومی

Lok Sabha Election 2024: بی جے پی میں شامل ہوں گے کمل ناتھ؟ ریاستی صدر وی ڈی شرما نے دے دیا بڑا اشارہ

Madhya Pradesh News: دہلی میں منعقدہ دو روزہ بی جے پی کے قومی کنونشن سے متعلق بھوپال بی جے پی دفترمیں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما نے کہا کہ جو ملک اورسماج کے مفاد کے لئے کام کرنا چاہتا ہے تواس کا استقبال ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ اگربی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں توان کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے رام مندرکی پران پرتشٹھا کی مخالفت کی، اس لئے جن کے دل میں درد ہے ان کوموقع ملنا چاہئے۔

سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان مدھیہ پردیش بی جے پی صدروی ڈی شرما نے کہا کہ کانگریس نے رام مندرپران پرتشٹھا کے کنٹرول کو خارج کردیا۔ کانگریس میں ایسے لوگ ہیں، جواس سے ناراض ہیں۔ کانگریس نے بھگوان رام کی توہین کی ہے اورکانگریس میں ایسے لوگ ہیں، جن کو اس سے تکلیف ہوئی ہے اورہمیں لگتا ہے کہ انہیں موقع ملنا چاہئے۔ جن لوگوں کولگتا ہے کہ وہ سیاست میں رہ کرکام کرنا چاہتے ہیں اورآپ جس کا نام لے رہے ہیں (کمل ناتھ) اگرانہیں بھی دکھ ہے تو ان کا بھی استقبال ہے۔

کمل ناتھ چھندواڑہ میں سرگرم

واضح رہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے ساتھ کمل ناتھ ان دنوں اپنے بیٹے کے پارلیمانی حلقہ چھندواڑہ میں سرگرم ہیں۔ بی جے پی فی الحال کمل ناتھ پرکھلا حملہ نہیں بول رہی ہے وہیں کمل ناتھ اور نکل ناتھ کے تیوربھی بی جے پی کو لے کرنرم پڑے ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن کے بعد کانگریس نے کمل ناتھ کو پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے صدرعہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی مدھیہ پردیش کی سیاسی گلیاروں میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ وہیں اب ذرائع کے حوالے سے یہ خبرمل رہی ہے کہ کمل ناتھ بی جے پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔ ذرائع کا تو یہاں تک دعویٰ ہے کہ مارچ میں کمل ناتھ کانگریس چھوڑسکتے ہیں اوربی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ لیکن کمل ناتھ یا نکل ناتھ کی طرف سے اب تک ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…

8 mins ago