قومی

PM Modi Kerala Visit: کیرالہ میں بی جے پی کی انتخابی مہم کی شروعات، وزیراعظم مودی کی این ڈی اے قائدین سے ملاقات، کہا— ’روشن مستقبل دینے کے لیے ہم پرعزم ہیں‘

ترواننت پورم: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے کے انتخابی مہم کی باضابطہ شروعات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترقی، شفاف طرزِ حکمرانی اور ماہی گیر طبقے کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی-این ڈی اے عوام کو بہتر شہری سہولیات اور ایک روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ وزیراعظم مودی جمعہ کی صبح جب ترواننت پورم پہنچے تو شہر میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سڑکوں کے دونوں جانب بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جنہوں نے جوش و خروش کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا۔ روڈ شو کے دوران عوامی جوش نے سیاسی ماحول کو گرما دیا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا یہ جوش بی جے پی پر بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جو حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں بھی واضح طور پر نظر آیا ہے۔

تقریب کے دوران وزیراعظم مودی نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن کے پہلے بی جے پی میئر وی وی راجیش سے ملاقات کی اور انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت شہر میں مثبت تبدیلی، جوابدہ انتظامیہ اور ترقی کی نئی رفتار کا آغاز ہے۔ وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ میئر اور ان کی ٹیم کو شہر کے لیے بہتر حکمرانی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی نیک تمنائیں دیتے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے کیرالہ میں این ڈی اے کا حصہ بننے والی ’ٹوئنٹی20 پارٹی‘ کے قائدین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پارٹی کے بانی سابو ایم جیکب سے بات چیت کے بعد کہا کہ این ڈی اے خاندان میں ٹوئنٹی20 پارٹی کا شامل ہونا شفاف، عوام دوست اور ترقی پسند سیاست کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ان کے مطابق یہ اتحاد کیرالہ میں بہتر نظم و نسق اور عوامی بھلائی کے مشترکہ مقصد کو مضبوط کرے گا۔

وزیراعظم مودی نے اخل کیرالہ دھيوارا سبھا کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے بعد ماہی گیروں کی فلاح و بہبود پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں ماہی گیر برادری کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں بہتر بازار، جدید ٹیکنالوجی اور معاشی تحفظ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ آنے والے وقت میں ان کوششوں کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ ماہی گیروں کی زندگی میں حقیقی بہتری آئے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے ورکلا میں واقع شیوگیری مٹھ کے شری نارائن دھرم سنگم ٹرسٹ سے وابستہ سنتوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی خدمت، تعلیم، روحانیت اور کمیونٹی ویلفیئر کے شعبوں میں ان سنتوں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ وزیراعظم نے شری نارائن گرو کے نظریات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمات آج بھی معاشرے میں مساوات، ہم آہنگی اور انسانی وقار کو فروغ دے رہی ہیں۔ کیرالہ کے اس دورے کے ساتھ ہی بی جے پی اور این ڈی اے نے ریاست میں اپنے انتخابی عزائم کو واضح کر دیا ہے، جہاں وزیراعظم مودی نے ترقی، شفافیت اور عوامی بھلائی کو بنیاد بنا کر مستقبل کی سیاست کا خاکہ پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

8 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

9 hours ago