قومی

Amit Shah Pays Tribute To Netaji On Parakram Diwas: امت شاہ نے پراکرم دیوس پر نیتا جی کو پیش کیا خراجِ عقیدت، نوجوانوں سے ملک کے دفاع کے عزم کو مضبوط کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی: مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 23 جنوری کو ملک بھر میں نیتاجی کی جینتی کو ’’پراکرم دیوس‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر امت شاہ نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے نیتاجی کی زندگی، جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کو یاد کیا۔ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس ہندوستانی آزادی کی تحریک کے ان عظیم لیڈروں میں شامل ہیں، جن کے نام کے ذکر سے ہی دل میں حب الوطنی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو متحد کر کے آزاد ہند فوج کی تشکیل کی اور غلامی کے خلاف مسلح جدوجہد کی راہ ہموار کی۔ وزیرِ داخلہ کے مطابق نیتاجی کا عزم، حوصلہ اور قربانی آج کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1943 میں نیتاجی نے انڈمان و نکوبار میں ترنگا لہرا کر آزاد ہندوستان کا اعلان کیا، جو ملک کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ ہے۔ امت شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ نیتاجی کی زندگی اور ان کی بہادری کی داستانیں ہر نوجوان کو پڑھنی اور سمجھنی چاہئیں، کیونکہ ان سے ملک کے دفاع اور ملک کی خدمت کا جذبہ مضبوط ہوتا ہے۔

اپنے پیغام میں امت شاہ نے کہا کہ نیتاجی نے ملک کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ ان کی جدوجہد صرف سیاسی آزادی تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ ایک مضبوط، خود مختار اور باوقار ہندوستان کا خواب دیکھتے تھے۔ وزیرِ داخلہ نے نیتاجی کو نمن کرتے ہوئے کہا کہ قوم ہمیشہ ان کی قربانیوں کی مقروض رہے گی۔

شیئر کیے گئے ویڈیو میں نیتاجی کی تاریخی تصاویر، آزاد ہند فوج کے مناظر اور جذباتی موسیقی شامل ہے، جس نے لوگوں کو جذباتی کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور لوگ نیتاجی کو یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پراکرم دیوس کا مقصد نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جرأت، قیادت اور قربانی کو یاد کرنا اور نئی نسل کو حب الوطنی کے جذبے سے جوڑنا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب، سیمینارز اور تقرریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں نیتاجی کے نظریات اور ان کے خوابوں کے ہندوستان پر گفتگو کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

2 hours ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

3 hours ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

3 hours ago