قومی

BJP releases the first list of 99 candidates : مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کے امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری،ناگپور سے فڑنویس کو ٹکٹ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں کل 99 امیدواروں کا نام شامل ہے جن کو الگ الگ حلقہ اسمبلی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کےسابق سی ایم اور موجودہ ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس کو ناگپور جنوبی مغرب سے ٹکٹ دیا گیا ہے، کامٹھی سے ریاستی صدر چندرشیکھر بامنکولے کو ٹکٹ دیا گیا ہے، گونڈیا  سے ونود اگروال کو ٹکٹ ملا ہے ،دھولے شہر سے امول اگروال کو ٹکٹ ملا ہے ،جبکہ نندوربار سے وجئے کمار گاوت کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بی جے پی نے جن 99 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں، ان میں ناگپور ساؤتھ ویسٹ سیٹ سب سے اوپر ہے جہاں سے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ناگپور ساؤتھ ویسٹ سیٹ 2009 میں وجود میں آئی تھی، تب سے اب تک یہاں صرف دیویندر فڑنویس ہی الیکشن جیت رہے ہیں۔ جبکہ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے کماٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ سابق وزیر اعلی اشوک چوان کی بیٹی شری جیا اشوک چوان کو بھوکر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اشوک چوان بھی اس سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔ 

Rahmatullah

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

9 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

9 hours ago