قومی

Lok Sabha Election 2024: بی جے پی نے کیا 195 امیدواروں کے ناموں کا اعلان، وزیر اعظم مودی وارانسی، گاندھی نگر سے امت شاہ اور لکھنؤ سے راجناتھ سنگھ ہوں گے امیدوار، ملّا پورم سے ڈاکٹر عبدالسلام کو ملا موقع

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ بی جے پی کی پہلی فہرست میں 195 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس میں وزیراعظم نریندرمودی وارانسی سے ایک بارپھرالیکشن لڑیں گے جبکہ گاندھی نگرسے امت شاہ کو امیدواربنایا گیا ہے۔ بی جے پی ہیڈ کوارٹرمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے نے کہا کہ پھرایک بارمودی سرکار۔ 16 ریاستوں میں سے 195 سیٹوں کے امیدواروں کا فیصلہ لیا گیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں 34 وزراء کے نام بھی شامل ہیں۔ گجرات سے 15 امیدواروں اورآسام کے 11 ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 28 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں 47 نوجوان امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے 27 ایس سی اور18 ایس ٹی امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کیرلا کے ملّا پورم سے ڈاکٹرعبدالسلام کو امیدوار بنایا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ اس فہرست میں گاندھی نگرسے امت شاہ کو پھر موقع دیا گیا ہے جبکہ ودیشا سے شیوراج سنگھ چوہان اورجیوترادتیہ سندھیا کو گنا سے امیدواربنایا گیا ہے جبکہ اوم برلا کوٹہ سے امیدوار ہوں گے۔  دہلی میں پانچ سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان ہوا ہے۔ بھوپال سے پرگیہ سنگھ ٹھاکرکا ٹکٹ کٹ گیا ہے جبکہ آلوک شرما کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ نئی دہلی سیٹ سے میناکشی لیکھی کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے اوران کی جگہ سشما سوراج کی بیٹی بانسری سوراج کوامیدواربنایا گیا ہے۔  چاندنی چوک سے ڈاکٹرہرش وردھن سنگھ کا ٹکٹ کٹ گیا ہے، ان کی جگہ پروین کھانڈیلوال کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ جبکہ منوج تیواری کو شمال مشرقی دہلی سے ایک بارپھرامیدواربنایا گیا ہے۔ جنوبی دہلی سے رمیش بدھوڑی کا ٹکٹ کاٹا گیا ہے اوران کی جگہ رام ویرسنگھ بدھوڑی کو امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ مغربی دہلی سے کمل جیت سہراوت امیدواربنائی گئی ہیں۔

یوپی کے لئے 51 سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں راجناتھ سنگھ کولکھنؤاورامیٹھی سے اسمرتی ایرانی کوامیدواربنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیرانہ سے پردیپ کمار، مظفرنگر سے ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان، امروہہ سے کنورسنگھ تنور، سنبھل سے پرمیشورلال سینی، بلند شہر سے بھولا سنگھ، کھیری سے اجے مشرا ٹینی، فیض آباد سے للّو سنگھ، ڈومریا گنج سے جگدمبیکا پال، گونڈہ سے کیرتی وردھن سنگھ عرف راجا بھیا، شراوستی سے ساکیت مشرا، بستی سے ہریش دویدی، رامپورسے گھنشیام لودھی، اعظم گڑھ سے دنیش لال نرہوا اور گورکھپور سے روی کشن کوامیدواربنایا گیا ہے۔

بی جے پی کی پہلی فہرست میں اترپردیش کی 51، مغربی بنگال کی 20، مدھیہ پردیش کی 24، گجرات کی 15، راجستھان کی 15، کیرلا کی 12، تلنگانہ کی 9، آسام کی 11، جھارکھنڈ کی 11، جھارکھنڈ کی 11، چھتیس گڑھ کی 11، دہلی کی 5، جموں وکشمیر کی 2، اتراکھنڈ کی 3، اروناچل پردیش کی 2، گوا کی ایک، تری پورہ کی ایک، انڈمان کی ایک، دمن اور دیو کی ایک ایک سیٹوں کے لئے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

6 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

6 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

7 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

7 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

7 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

8 hours ago