بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی نے راجیہ سبھا الیکشن 2024 سے متعلق ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ اس کے مطابق، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا گجرات سے راجیہ سبھا جائیں گے جبکہ مہاراشٹر سے پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں جے پی نڈا اور اشوک چوہان کے علاوہ 5 اور نام ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اشوک چوہان نے تین دن پہلے ہی کانگریس سے استعفیٰ دیا تھا اور کل یعنی 13 فروری کو وہ بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اس طرح سے دو دن کے بی جے پی لیڈرپربی جے پی نے بھروسہ ظاہرکیا ہے۔
بی جے پی نے جگت پرکاش نڈا کے علاوہ گووند بھائی ڈھولکیا، مینک بھائی نائک اور جسونت سنگھ سلام سنگھ پرمار کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا ہے۔ وہیں پارٹی نے مہاراشٹر سے اشوک چوہان کے علاوہ میدھا کلکرنی اور اجیت گوپ گھڑے کو امیدوار بنایا ہے۔ اس طرح تیسری فہرست میں پارٹی نے کل 7 افراد کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا ہے۔ مہاراشٹر سے بی جے پی نے پرکاش جاؤڈیکر، وی مرلی دھرن اور نارائن رانے کو راجیہ سبھا امیدوار نہیں بنایا ہے۔ وہیں مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا، پروشوتم روپالا کا نام گجرات کی راجیہ سبھا کی فہرست میں نہیں ہے۔ جانکاری کے مطابق، منسکھ منڈاویا اور پروشوتم روپالا کو لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی اتارسکتی ہے۔
پہلی فہرست میں پارٹی نے کسے دیا تھا موقع
بی جے پی کی پہلی فہرست میں کل 14 لوگوں کے نام تھے۔ پہلی فہرست میں اترپردیش سے پارٹی نے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ یہ 7 لوگ تھے۔ سدھانشو ترویدی، آرپی این سنگھ، تیج ویرسنگھ، سادھنا سنگھ، سنگیتا بلونت، نوین جین اور امرپال موریہ۔ بی جے پی کے ان سات لیڈران کے علاوہ بی جے پی نے بہار سے ڈاکٹر دھرم شیلا گپتا اور بھیم سنگھ کو امیدوار بنایا تھا۔ اس کے علاوہ پارٹی نے 5 امیدواروں کی فہرست چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، ہریانہ، کرناٹک اور مغربی بنگال سے متعلق جاری کی تھی۔ پارٹی نے چھتیس گڑھ سے راجا دیویندرپرتاپ سنگھ، اتراکھنڈ سے مہندر بھٹ، ہریانہ سے سبھاش برالا، کرناٹک سے نارائن کرشناسا بھانڈگے، مغربی بنگال سے سامک بھٹا چاریہ کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا ہے۔
دوسری فہرست میں تھے 5 نام
بی جے پی نے راجیہ سبھا امیدواروں کی دوسری فہرست میں 5 لیڈران کو ٹکٹ دیا تھا۔ پارٹی نے اوڈیشہ سے مرکزی وزیراشونی ویشنو، مدھیہ پردیش سے مایا نرولیا اورایل مروگن کو امیدوار بنایا۔ ساتھ ہی پارٹی نے مدھیہ پردیش سے بنسی لال گرجراورامیش ناتھ مہاراج کو امیدواربنایا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…
جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ کے ایم ایل اے جئے رام کمار مہتو ریاست…
رپورٹ کے مطابق روزگار کے محاذ پر باضابطہ افرادی قوت پھیل رہی ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر…
ججوں نے کہا کہ انہیں یہ نتیجہ اخذ کرنے کے لیے معقول بنیادیں ملی ہیں…
مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی کی زبردست جیت تو ہوگئی ہے، لیکن ابھی تک نئے وزیراعلیٰ…
نائب امیرجماعت اسلامی ملک معتصم خان نے واقعہ کی غیرجانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا…