بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد
BJP On TMC Over West Bengal Violence:بی جے پی کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے مغربی بنگال پنچائیت انتخابات کے دوران پیش آئے پُرتشدد واقعات کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ ممتا بنرجی آپ صحافیوں کی آنکھ میں آنکھیں ڈال کر بات کیوں نہیں کرتی ہیں؟ آپ اپنی جیت کی خوشی کا اظہار کیوں نہیں کر رہی ہیں، کیونکہ آپ کو خود شرم آرہی ہے کہ 45 افراد کے قتل اور اس طرح کے دیگر سرگرمیوں کے باعث ہی آپ کو یہ جیت ملی ہے۔
روی شنکر پرساد نے بی جے پی کے تمام کارکنان کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کے کا رکنان کے حوصلے اور جذبے کا قدر کرتاہوں کہ انہوں نے اصل لڑائی لڑی اور دس ہزار نشستوں پر ہمیں کامیابی ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی پُر تشدد واقعات سے متاثر علاقوں کا دورہ کر رہی ہے۔ اس دوران بی جے پی کے رہنما حملہ کے متاثرین سے ملاقات کرینگے، حالات کا جائزہ بھی لیں گے اور زخمیوں سے بات چیت بھی کرینگے۔ حملے کے دوران مارے گئے بی جے پی کے کارکنان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس دورہ کے بعد ریاست میں تشدد کی رپورٹ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کو سونپی جائےگی۔
علاقوں کا دورہ کرنے کی اپیل
روی شنکر پرساد نے الزام لگایا کہ ستپال مہاراج کے آنے سے پہلے انہیں ہوائی اڈے کے باہر روک دیا گیا۔ ایک بار جب اتر پردیش کانگریس کے صدر آئے تو انہیں بھی بنگال جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ممتا بنرجی سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے پر موجود چاروں ارکان اسمبلی کو علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
ممتا بنرجی کا پلٹ وار
وہیں مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب منی پورجل رہا تھا تب فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کہاں تھی؟جب آسام این آرسی کے سبب جل رہا تھا تو اس وقت یہ ٹیم کہاں تھی؟ کتنے لوگوں نے ان ریاستوں کا یا پھر ان علاقوں کا دورہ کیا تھا؟ دوسال کے اندر تقریباً 154 ٹیموں نے مغربی بنگال کا دورہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بی جے پی کی اشتعال انگیز کمیٹیاں ہیں، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیاں نہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے دوران اتنے لوگ مارے گئے، وہ حالات کا شکار ہیں۔ میں نے پولیس سے کارروائی کرنے کو کہا ہے۔
بی جے پی بنائی ہے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی
در اصل بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مغربی بنگال میں پنچائیت انتخابات کے دوران پیش آئے پرتشدد واقعات کو لے کر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس میں روی شنکر پرساد،ستیہ پال سنگھ، راجدیپ رائے اور یکھا ورما کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے چاروں اراکین اس وقت تشدد سے متاثر ریاستوں کے دورے پر ہیں۔
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…