قومی

Swaraj Kaushal Passed Away: بی جے پی ایم پی بانسری سوراج کے والد سوراج کوشل دنیا سے رخصت، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا افسوس کا اظہار

Swaraj Kaushal Passed Away: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئرخاتون لیڈراورسابق وزیرخارجہ رہ چکیں سشما سوراج (آنجہانی) کے شوہراوربی جے پی کی رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج کے والد کوشل سوراج نے آج دنیا کوالوداع کہہ دیا۔ یہ جانکاری بانسری سوراج نے خود دی۔ بانسری سوراج پیشے سے وکیل ہیں اورنئی دہلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمںٹ ہیں۔ کوشل سوراج 73 سال کے تھے۔ وہ سپریم کورٹ کے ایک سینئر وکیل تھے۔ وہ میزورم کے گورنربھی رہ چکے تھے۔ ان کی پیدائش 12 جولائی 1952 کوہوئی تھی۔

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرپوسٹ کرکے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج کے والد سوراج کوشل کی رحلت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ ایک پوسٹ میں ریکھا گپتا نے لکھا کہ میزورم کے سابق گورنراورسینئروکیل سوراج کوشل کا دنیا سے رخصت ہونا بے حد افسوسناک ہے۔

دہلی کی وزیراعلیٰ نے لکھا کہ سوراج کوشل کی عوامی زندگی اورقانون کے میدان میں تعاون ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ قوم اورسماج کے تئیں ان کی خدمت ناقابل فراموش ہے۔ غم کی اس گھڑی میں میری گہری تعزیت ایم پی بانسری سوراج اوران کے پورے خاندان کے ساتھ ہے۔ بھگوان اس مشکل وقت میں آنجہانی کی روح کوسکون دے اوران کے اہل خانہ کوصبرکی طاقت دے۔ اوم شانتی۔

آج ہی ادا کی جائے گی سوراج کوشل کی آخری رسوم

اس ضمن میں بی جے پی کی دہلی یونٹ نے پوسٹ کیا۔ بی جے پی دہلی یونٹ نے لکھا کہ رکن پارلیمنٹ اورپردیش منتری بانسری سوراج کے والد سوراج کوشل آج 4 دسمبر 2025 کو دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی آخری رسوم آج 4 دسمبر، 2025 کو شام 4:30 بجے لودھی روڈ شمشان گھاٹ پرادا کی جائے گی۔

سوراج کوشل کی موت پرمیزورم کے گورنرجنرل وی کے سنگھ نے بھی افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کے مشہوروکیل سوراج کوشل، جومیزورم کے گورنررہے اورراجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ رہے، کی رحلت کی مایوس کن خبرموصول ہوئی ہے۔ اس خبر سے بے افسوس ہوا اورذہنی پریشانی ہوئی۔ خدا (ایشور) سے دعا ہے کہ اپنے شری چرنوں میں مقام دے اورسوگوارخاندان کواس مشکل گھڑی میں صبرجمیل عطا فرمائے۔ بانسری سوراج میرے اورپورے خاندان کی طرف سے میری تعزیت قبول کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 hours ago