کہا جاتا ہے کہ سیاست میں سب کچھ آمنے سامنے نہیں ہوتا ہے۔ کچھ بیانوں کے مطلب نکالے جاتے ہیں۔ وسندھرا راجے نے اشاروں اشاروں میں کس پرتیرچھوڑا ہے، اس بارے میں قیاس آرائی کرنا سیاسی پنڈتوں نے شروع کردیا ہے۔ حالانکہ اس درمیان راجستھان بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ راجستھان بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی رام بلاس مینا نے اپنی ہی حکومت کے وزیرکے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ رام بلاس مینا کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کے وزیر سوئے ہوئے ہیں، وہ عوام کا کام نہیں کر رہے ہیں۔ رام بلاس مینا لال سوٹ سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں اورانہوں نے وزیر جھابر سنگھ کھرّا کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیا ہے۔
رکن اسمبلی رام بلاس مینا کا کہنا ہے کہ چار بار جھابرسنگھ کھرّا کے دفترمیں گئے ہیں، لیکن اب تک ان کا کام نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے وزیر جھابرسنگھ کھرّا کے وزیر پر کام نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس پر راجستھان کے وزیر جھابرسنگھ کھرّا کی صفائی بھی آئی۔ انہوں نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کے الزامات کو ازسر نو خارج کردیا اور کہا کہ وہ ایک جونیئرانجینئر(جے ای) کا ٹرانسفر کروانے آئے تھے۔ وزیر جھابرسنگھ کھرّا کا کہنا ہے کہ راجستھان میں افسران کی ٹرانسفر-پوسٹنگ پر روک لگی ہوئی ہے، اس لئے انہوں نے اس سے انکار کردیا، جس پر وہ ناراض ہوگئے۔ وزیرکا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کی شکایت وزیراعلیٰ اور ریاستی صدر سے بھی کی ہے۔
وسندھرا راجے نے بغیر نام لئے کی تنقید
وہیں، راجستھان کی سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے سکم کے نئے گورنر اوم ماتھر کے لئے منگل کو منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران ایک ایسا بیان دیا، جس سے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کئی لوگ ان کے الفاظ کو ان کے سیاسی حریفوں کی تنقید بتا رہے ہیں۔ وسندھرا راجے نے تبصرہ کیا کہ کچھ شخص تجربے کی کمی کے باوجود جلد ہی اعلیٰ عہدوں پر پہنچ جاتے ہیں اور خود کو سب سے بہتر ماننے لگتے ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اوم ماتھر نے سیاست میں کئی اہم عہدے حاصل کئے ہیں۔
وسندھرا راجے نے کہا کہ “لوگوں کو پیتل کی لونگ کیا مل جاتی ہے، وہ اپنے آپ کو صراف سمجھ بیٹھتے ہیں۔” حالانکہ انہوں نے سیدھے طور پر کسی کا نام نہیں لیا، لیکن سیاسی آبزروروں کا ماننا ہے کہ ان کا تبصرہ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما کے لئے تھا، جو رکن اسمبلی کے طور پراپنی میعاد کے فوراً بعد وزیراعلیٰ بن گئے تھے۔
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…