-بھارت ایکسپریس
Sadhvi Prachi News: اپنے بیانوں سے سرخیوں میں رہنے والی بی جے پی کی فائر برانڈ لیڈرسادھوی پراچی جمعہ کے روزپیلی بھیت پہنچیں۔ پیلی بھیت پہنچنے پرمیڈیا سے بات چیت میں انہوں نے مسلم لڑکیوں کو عجیب وغریب مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم معاشرے میں خواتین کو حلالہ اورتین طلاق کا ڈررہتا ہے۔ اس لئے مشورہ دیتی ہوں کہ ہندو مذہب میں شادی کرنا شروع کردیں۔ ہندو مذہب میں مسلم لڑکیوں کا استقبال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سناتن دھرم میں سات پھیروں کے ساتھ ساتھ سات جنم کا بندھن کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوؤں سے مسلم لڑکیوں کو شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سادھوی پراچی کی مسلم لڑکیوں کو مشورہ
سادھوی پراچی نے الزام لگایا کہ مسلم معاشرے کے لوگ جانوروں سے بھی پیارنہیں کرتے۔ ایسے لوگ ہندولڑکیوں سے کیسے پیارکرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہندو لڑکیوں سے لو (پیار) کے نام جہاد کرتے ہیں۔ پھر انہیں شادی کی تجویز دیتے ہیں۔ اس لئے مسلم لڑکیوں کا ہندو مذہب میں استقبال ہے۔ سادھوی پراچی نے کہا کہ ہندومذہب میں لڑکیوں کو دیوی کی اپما کا خطاب دیا جاتا ہے۔ ایک نجی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچی سادھوی پراچی نے لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل بننے والے انڈیا الائنس پربھی حملہ کیا۔
‘انڈیا الائنس’ وزیر اعظم مودی کو نہیں ہراپائے گا
سادھوی پراچی نے دعویٰ کیا کہ 2024 میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بنے گی۔ اس لئے وزیراعظم مودی کے استقبال کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس وزیراعظم مودی کا کچھ نہیں کرپائے گا۔ متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد کرشن جنم بھومی تنازعہ میں سروے کے حکم کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا آندولن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ رام مندر کے لئے لمبی لڑائی لڑی گئی۔ سالوں بعد رام للا کی زندگی کو وقار ملنے جا رہا ہے۔ ایودھیا میں پران پرتشٹھا پروگرام میں آپ سبھی کا استقبال ہے۔ اب متھرا کی باری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کی زمین پرمندرکے ثبوت ملیں گے۔ پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعہ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے ڈیوٹی پر تعینات لوگوں کو قصوروارٹھہراتے ہوئے جانچ کے بعد کارروائی کی بات کہی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کے پیچھے سازش کا الزام لگایا۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…