قومی

Lok Sabha Elections 2024: ‘میں اسلام نہیں، اسدالدین اویسی کے خلاف…’ حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے رام مندر سے متعلق AIMIM چیف کو گھیرا

Madhavi Latha On Asaduddin Owaisi: حیدرآباد لوک سبھا سیٹ پرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کے خلاف الیکشن لڑنے والی بی جے پی امیدوارمادھوی لتا نے ان پرتنقید کرنا جاری رکھا ہے۔ ہفتہ (13 اپریل) کو وہ اپنے لوک سبھا انتخابی حلقہ کے کئی علاقے میں انتخابی تشہیرکرنے کے لئے نکلی تھیں۔ اس دوران انہوں نے اسدالدین اویسی کے اس الزام پربھی پلٹ وارکیا، جس میں ان پرمبینہ طورپراسلام کے خلاف بیان دینے کے الزام لگائے گئے تھے۔

مادھوی لتا نے کہا- میں نے اسلام کے خلاف کوئی تبصرہ نہیں کیا

مادھوی لتا نے کہا کہ میں نے اسلام کے خلاف کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ اسدالدین اویسی پرسوال کیا ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں مادھوی لتا نے اسدالدین اویسی اوران کے بھائی اکبرالدین اویسی کے بھگوان رام اوران کی ماتا سیتا پرکئے گئے تبصرہ کو بھی یاد دلایا ہے۔ مادھوی لتا نے کہا، “اسدالدین اویسی بھول گئے کہ انہوں نے اوران کے بھائی نے بھگوان رام اوران کی ماں سیتا پرقابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ کیوں ہمارے بھگوان کے بارے میں بولیں گے؟” انہوں نے کہا کہ وہ دن چلا گیا، جب بھگوان کے لئے کئے گئے تبصرہ کو سن کرہم خاموش رہیں گے۔ اب ہم خاموش نہیں رہنے والے ہیں۔

مادھوی لتا نے کیا کہا تھا؟

مادھوی لتا نے حیدرآباد میں انتخابی تشہیرکے دوران کہا تھا کہ مسلم خواتین کوبرقع نہیں پہننا چاہئے، تین طلاق کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے اورکثرت ازواج کی مخالفت کرنی چاہئے۔ اس پر اسدالدین اویسی نے الزام لگایا کہ وہ اسلام کے خلاف بات کررہی ہیں۔ اس پرحیدرآباد سے بی جے پی امیدوارمادھوی لتا نے کہا کہ میں نے مسلم خواتین کو مضبوط بننے کی نصیحت دی ہے۔ اویسی کیوں چاہتے ہیں کہ مسلم مرد کئی شادیاں کرتے ہیں؟ دراصل، بی جے پی نے مادھوی لتا کو اسدالدین اویسی کے لئے میدان میں اتارا ہے اوروہ مسلسل اسدالدین اویسی پرتنقید کررہی ہیں۔ ساتھ ہی مادھوی لتا دعویٰ کررہی ہیں کہ حیدرآباد سے وہ الیکشن جیتیں گی اوراویسی ہاریں گے، لیکن اس دعوے کی حقیقت کا ہے، اس کا پتہ 4 جون کو چلے گا۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

60 mins ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago