ملک میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ یہ الیکشن 2024 میں ہونے والے لوک سبھا کا سیمی فائنل مانا جا رہا ہے۔ اس الیکشن میں ہارجیت 2024 کے الیکشن کا خاکہ تیارکرے گا۔ بی جے پی اپنی سوشل انجینئرنگ کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ وہیں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے INDIA اتحاد کے ذریعہ اپوزیشن نے بھی کمرکس لی ہے۔ کئی دور کی ہوچکی میٹنگ میں اب تک لوک سبھا الیکشن سے متعلق خوب غوروخوض جاری ہے۔
بی جے پی نے INDIA Alliance پرکی تنقید
انڈیا اتحاد میں ابھی سیٹ تقسیم سے متعلق اتفاق رائے نہیں بن سکا ہے۔ علاقائی پارٹیاں اپنی اپنی ریاستوں میں اکیلے یا زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عہدے کے چہرے سے متعلق بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جس سے متعلق بی جے پی اکثراتحاد پر تنقید کرتی رہتی ہے۔ اسی ضمن میں بی جے پی نے ایک بار پھر سے انڈیا اتحاد پر تنقید کی ہے۔
بی جے پی نے ان لیڈران کو بنایا نشانہ
بی جے پی نے اس پوسٹ کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران پر سخت تنقید کی ہے۔ بی جے پی نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، سیتا رام یچوری کا پوسٹر بھی جاری کرکے ان کی تنقید کی ہے۔
بی جے پی نے اپنے آفیشیل ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پپو بے چارہ بلّے کو ہی سمجھتا گٹار! انڈیا الائنس پھر ہارنے کو تیار… اس پوسٹ میں ایک تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے، جو اینیمیٹیڈ ہے، جس میں راہل گاندھی کو دکھایا گیا ہے۔ راہل گاندھی کرکٹ کے میدان پر بنی پچ پرکھڑے نظرآرہے ہیں، جس میں وہ ہاتھ میں بلّا لئے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
بنگلورو میں واقع وینچر کیپیٹل فرم کلاری کیپٹل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ…
ملک کا توانائی ذخیرہ کرنے کا منظرنامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ قابل تجدید…
راجوری میں ایک ہی گاؤں کے کئی لوگوں کی موت کا معاملہ زیر بحث ہے۔…
المسیرہ ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے امریکی بحریہ کی جانب سے صنعا شہر…
پورٹل cybercrime.gov.in مالیاتی دھوکہ دہی کی فوری اطلاع دینے اور دھوکہ بازوں کے ذریعہ فنڈز…
یہ پہل وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز کے مطابق ہے، جو انہوں نے ستمبر…