قومی

VK Pandian retires from active politics: نوین پٹنائک کے قریبی بی جے ڈی لیڈر پانڈین نے فعال سیاست سے لی ریٹائرمنٹ، اوڈیشہ میں ہار کے بعد لیا بڑا فیصلہ

بھونیشور: اوڈیشہ کے سابق وزیر اعلی نوین پٹنائک کے قریبی سمجھے جانے والے بیجو جنتا دل کے لیڈر وی کے پانڈین نے اتوار کے روز فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ پانڈین نے اتوار کے روز ایک ویڈیو جاری کرکے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ سابق آئی اے ایس افسر نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے ضمیر کی بنیاد پر کیا ہے۔

حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وقت پر کچھ سیاسی بیانیے کا جواب دینے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات اس الیکشن میں پارٹی کی شکست کی وجہ بنے ہیں تو انہیں اس پر افسوس ہے۔

اوڈیشہ کی 147 رکنی اسمبلی کے لیے ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے 78 اور بیجو جنتا دل نے 51 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس نے 14 اور سی پی آئی (ایم) نے ایک نشست جیتی جبکہ تین آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی 21 لوک سبھا سیٹوں میں سے 20 بی جے پی کے کھاتے میں اور ایک کانگریس کے کھاتے میں گئی جبکہ بی جے ڈی ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ریاست میں 24 سال سے زیادہ عرصے سے تک اقتدار میں رہی نوین پٹنائک کی بی جے ڈی اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

باضابطہ طور پر گزشتہ سال 27 نومبر کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے پانڈین 12 سال تک چیف منسٹر نوین پٹنائک کے پرائیویٹ سکریٹری رہے۔ اس الیکشن میں بی جے پی ان پر کافی حملہ آور تھی۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر بیجینت پانڈا نے پانڈین پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پٹنائک کو “قبضہ” کر لیا ہے اور ایک شخص کے ذریعہ کٹھ پتلی کے طور پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حالیہ دنوں میں جاری ہونے والے ’’نوین بابو‘‘ کے زیادہ تر ویڈیوز اصلی نہیں ہیں اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے چیف منسٹر کے ’’ڈیپ فیک ویڈیوز‘‘ بنائے جارہے ہیں۔

پانڈین نے کہا کہ وہ سیاست میں صرف “میرے گرو” نوین پٹنائک اور اوڈیشہ کے لوگوں کی مدد کے لیے آئے تھے۔ ان کی کوئی سیاسی خواہش نہیں تھی اس لیے کبھی الیکشن نہیں لڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں یہ جائیداد اپنے دادا سے وراثت میں ملی ہے، اس کے علاوہ ان کی ملک یا بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے۔ ان کا سب سے بڑا اثاثہ “اڈیشہ کے لوگوں کی محبت اور پیار” ہے۔ پانڈین نے کہا کہ اگر انہوں نے کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے بی جے ڈی کے لاکھوں کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو کے آخر میں انہوں نے کہا، “اوڈیشہ ہمیشہ میرے دل میں ہے، میرے گرو نوین بابو میری سانسوں میں ہیں اور بھگوان جگن ناتھ میری آستھہ میں ہیں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago