قومی

Birmingham Airport News: ایئرپورٹ پر سیکورٹی جانچ کے نام پر افرا تفری، انگلینڈ کے برمنگھم میں گھنٹوں تیز دھوپ میں کھڑے رہے مسافر

انگلینڈ کے برمنگھم ایئرپورٹ پرگرمی کی چھٹیوں میں آنے اور جانے والے مسافروں کی سہولیات سے متعلق تیاریاں چل رہی ہیں، جس کے سبب سیکورٹی جانچ کا عمل کافی سست ہوگیا۔ اس کا خمیازہ ہزاروں لوگوں کو بھگتنا پڑا۔ ہاف ڈے لیو کے دوران مسافروں کو کافی دیردھوپ میں سیکورٹی جانچ کے نام پر روکا گیا۔

مسافرگرمی کے سبب کافی پریشان نظرآئے۔ ہزاروں لوگوں کے درمیان افراتفری کا ماحول بن گیا۔ بتایا جار ہا ہے کہ ایئرپورٹ منیجمنٹ گرمیوں کی چھٹیوں کو دیکھتے ہوئے ضروری انتظام کر رہا ہے، جس کے سبب گھنٹوں تک مسافروں کو پریشانی جھیلنی پڑی۔ کچھ مسافروں نے کہا کہ انہوں نے قطاروں سے نکلنے کی گہاربھی انتظامیہ سے لگائی۔ کیونکہ ان کی پروازوں کا وقت پورا ہوگیا تھا اور گیٹ بند ہونے والے تھے، جس کے بعد ان کو جانے دیا گیا۔

چھٹیوں کی شروعات سے پہلے خراب تجربہ

مسافر پیٹربرو کی ماں ہنا رائٹ نے موقع پرکہا کہ ان کے بیٹے کو کوالسٹرو فوبک کی بیماری ہے، جس کے سبب اس کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے لئے یہ ماحول کافی بدامنی والا تھا۔ چھٹیاں شروع ہون سے پہلے ہی ان کے بچے کے لئے ایک جدوجہد کرنے والی صورتحال پیدا کردی گئی، جو بالکل صحیح نہیں ہے۔ واریسٹر کے رہنے والے فل ایڈمس نے بھی اپنا ردعمل ظاہرکیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ ایک گھنٹے سے قطار میں لگے ہیں۔ اتنی گرمی میں وہ تھک چکے ہیں۔ چھٹیاں گزارنے کے لئے آرلینڈو جا رہے تھے۔ تاہم اس سے پہلے ان کی ایسی شروعات کافی خراب رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افضال انصاری کا نیا قانونی داؤ، عدالت سے مانگی پانچ دنوں کی مہلت، جانئے پورا معاملہ

اس مہینے کچھ ایسے ہی حالات کا سامنا ہیتھرو، گیٹ وک اور مینچسٹر ایئرپورٹ پرلوگوں کو کرنا پڑا تھا۔ یہاں ہزاروں لوگ پوری رات آئی ٹی سسٹم کریش ہونے کے بعد ایئرپورٹ پرانتظار کرتے رہے تھے۔ لوگوں کو پانی اورکھانے کا سامان بھی نہیں مل سکا تھا۔ ای گیٹ بند ہوگئے تھے۔ جن کو کافی مشقت کے بعد کھولا گیا تھا۔ لوگوں نے انتظامیہ کی ناکامی پرسوال اٹھائے تھے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

7 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

8 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

10 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

10 hours ago