حال ہی میں منعقدہ ایک تقریب “فیوچر فارورڈ: شیپنگ گلوبل فیوچرز ود انڈین انوویشنز” میں مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او بل گیٹس نے بھارت کے بارے میں اپنی دیرینہ تعریف پر تبصرہ کیا ہے۔ 1997 میں بھارت کے اپنے پہلے دورے کو یاد کرتے ہوئے، گیٹس نے بتایا کہ وہ بھارتی ٹیلنٹ سے کس قدر متاثر ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی دیکھ لیا تھا کہ ہم نے بھارت سے ملازمین کو بھرتی کیا وہ شاندار تھے۔ بھارت کا دورہ کرنے سے ان کا یہ یقین پختہ ہو گیا کہ ملک میں انفراسٹرکچر اور تعلیم میں کی جانے والی سرمایہ کاری اسے عالمی سطح پر نمایاں مقام دلائے گی۔
بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ یہ ملک ایک دن سپر پاور بنے گا… مجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ اتنی جلدی حاصل ہو جائے گا،انہوں نے بھارت کے عالمی منظر نامے پر تیزی سے ابھرنے کو اجاگر کیا۔انہوں نے بھارت کو اختراعات میں عالمی رہنما کے طور پر بھی سراہا اور ملک کی سستی صحت کی دیکھ بھال،اے آئی سے چلنے والے تشخیص، اور ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر میں ترقی کو اجاگر کیا۔
بل گیٹس نے بتایا کہ بھارت کے حل عالمی صحت اور ترقی کو تبدیل کر رہے ہیں۔نئی دہلی کے پی ایم سنگھرالایہ، تین مورتی میں منعقدہ اس تقریب میں اپنے کلیدی خطاب میں گیٹس نے کہاکہ بھارت صرف اپنے لیے ترقی نہیں کر رہا، بلکہ وہ ایسے حل تخلیق کر رہا ہے جو عالمی صحت اور ترقی کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے بھارت کی ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام، جامع معاشی ترقی، اور تکنیکی کامیابیوں میں تیز رفتار پیش رفت کی تعریف کی اور انہیں دنیا کے لیے ایک نمونہ قرار دیا۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی خواتین ٹیم نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست…
نئی دہلی میں یمنا پار کے علاقے میں دسہرہ تقریب کی تیاریاں تیز، وزیر اعظم…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ…
وزیر اعظم مودی کے وژن کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں علاقائی رابطے…
وزیراعظم نریندر مودی کے خطبات پر مشتمل کتاب ’تہذیب کا پانچواں باب‘ کی تقریب اجرا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…