قومی

Canteen operator arrested on charges of spying: بیکانیر میں کینٹین آپریٹر جاسوسی کے الزام میں گرفتار، وکرم سنگھ پر پاکستان کیلئےکام کرنے کا الزام

جے پور: بیکانیر ضلع میں ایک نوجوان کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔ ان کے مطابق ملزم ملٹری ایریا ‘مہاجن’ میں کینٹین چلاتا ہے، جو ‘ہنی ٹریپ’ میں پھنس کر پاکستانی ‘ہینڈلر’ کو اسٹریٹجک اہمیت کی معلومات دے رہا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (پولیس انٹیلی جنس) سنجے اگروال نے کہا کہ راجستھان انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے ملٹری انٹیلی جنس (ملٹری انٹیلی جنس برانچ) بیکانیر کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کر رہے ‘اپر کا باس’ گاؤں (ضلع بیکانیر) کے رہائشی 31 سالہ وکرم کو گرفتار کیا ہے۔

پاکستانی انٹیلی جنس ہینڈلرز کے رابطے میں تھا وکرم

اگروال نے کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جاسوسی سرگرمیوں پر راجستھان انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی مسلسل نگرانی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وکرم سنگھ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی انٹیلی جنس ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ، جے پور کی ٹیم نے وکرم سنگھ کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی تو پتہ چلا کہ وہ ‘ہنی ٹریپ’ میں پھنس گیا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی خواتین ایجنٹوں کے ساتھ اسٹریٹجک اہمیت کی معلومات شیئر کر رہا ہے۔ ان کے مطابق وکرم سنگھ کافی عرصے سے ‘مہاجن’ میں کینٹین چلا رہا تھا اور وہ تقریباً ایک سال سے پاک انٹیلی جنس ایجنٹ انیتا سے رابطے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے آغاز سے قبل فلسطین میں بند ہوجائے گی اسرائیلی جارحیت، امریکی صدر جوبائیڈن نے کیا یہ بڑا دعویٰ

پاک ‘ہینڈلر’ کو فراہم کر رہا تھا حساس معلومات

اگروال کا کہنا ہے کہ وکرم سنگھ فوجی علاقے کی حساس معلومات پاک ‘ہینڈلر’ کو فراہم کر رہا تھا جیسے کہ فوٹو، لوکیشن اور ممنوعہ جگہوں کی ویڈیو اور سوشل میڈیا پر یونٹس اور افسران کے بارے میں معلومات۔ انہوں نے کہا کہ وکرم سنگھ سے پوچھ گچھ اور اس کے موبائل فون کے تکنیکی تجزیہ کے ذریعے مذکورہ حقائق کی تصدیق ہونے کے بعد ملزم کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

25 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago