قومی

Bijnor dog temple, ‘kutta maharaj’ viral news: کتے کو’بھگوان‘ بنا کر پوجنے لگے لوگ! بجنور کے ایسے مندر سوشل میڈیا پر ہو رہے ہیں وائرل

اتر پردیش کے ضلع بجنور سے ایک نہایت عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔ ضلع کے ایک مندر میں عقیدت کا ایسا ہجوم لگ گیا ہے کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث و تکرار کا موضوع بن گیا ہے۔ دراصل اس مندر میں ایک کتا گزشتہ دنوں مورتیوں کے آس پاس دیکھا گیا، جسے لوگ معجزہ مان کر دور دور سے دیکھنے آ نے لگے ۔

کتے کوان لوگوں نے  بنا دیا ’معبود‘

بجنور ضلع کے نندپور گاؤں کا یہ واقعہ عقیدت اور تجسس پر ایک بڑا سوال کھڑا کر رہا ہے۔ گاؤں میں گزشتہ  چار دنوں سے مسلسل آنے والے اس کتے نے دیہاتیوں کو حیران کر دیا ہے، یہاں تک کہ لوگ اسے اب ’’کتا مہاراج‘‘ کہہ کر پکارنے لگے ہیں اور اسے بھگوان کا اوتار مان کر پوجا جا رہا ہے۔

دور دور سے معجزہ دیکھنے آ رہے لوگ

معاملہ وائرل ہونے کے بعد یہاں کا ماحول ایسا ہو گیا ہے جیسے کوئی بڑا مذہبی انوٹھا اہتمام چل رہا ہو۔ ایک کتے کی جھلک پانے کے لیے لوگ دور دراز علاقوں سے پہنچ رہے ہیں۔ کئی لوگ اس کے سامنے ماتھا ٹیک رہے ہیں تو کئی کھانے پینے کا سامان لا کر اس کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ڈاگ لوورز نے تشویش ظاہر کی

عقیدت سے جڑا یہ معاملہ اب بجنور تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک طرح سے عالمی موضوع بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ ڈاگ لوورز نے اس معاملے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اندھی عقیدت کے سبب کہیں اس بے زبان کتے کی جان کو خطرہ نہ ہو جائے۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ دہلی سے ایک این جی او کی ٹیم نگرانی کے لیے موقع پر پہنچی ہے، جس نے کتے کے کئی میڈیکل چیک اپ کیے ہیں۔ ساتھ ہی اسے ڈرِپ بھی لگائی گئی ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی پوری کی جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

2 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

2 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

4 hours ago