Bihar Lok Sabha Elections 2024: بہارمیں ان دنوں سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ انڈیا الائنس کی پہل کرنے والے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی پارٹی جے ڈی یوہی اس کا حصہ بن کر رہ پائے گی یا نہیں، اس پرشکوک وشبہات کے بادل گہرے ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ آرجے ڈی اورجے ڈی یو کے درمیان مبینہ کشیدگی ہے تو وہیں سابق وزیراعلیٰ کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن دیئے جانے کے بعد نتیش کمار نے جس طرح کے بیان دیئے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ بی جے پی کولے کران کے سُربدل گئے ہیں۔ وہیں حال ہی میں پریوارواد کو لے کرجو انہوں نے بیان دیا تھا، اس پرلالوپرساد یادو کی بیٹی نے بھی بغیرنام لئے ان پرتنقید کی تھی۔ ایسے میں گرینڈ الائنس یعنی عظیم اتحاد کے ٹوٹنے اورنتیش کمار کے این ڈی اے میں واپسی کی قیاس آرائیاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔ بہارکے اسی تازہ سیاسی پیش رفت پرایک نظرڈالتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نتیش کمارکے تمام پروگرام منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ سبھی جے ڈی یو اراکین اسمبلی کو پٹنہ بلایا گیا ہے۔ سی ایم ہاؤس پرجے ڈی یو لیڈران کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے بغیرنام لئے وزیراعلیٰ نتیش کمارپر تنقید کی۔ راہل گاندھی کی یاترا سے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دوری بنائی۔ بہاربی جے پی صدر سمراٹ چودھری دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔
نتیش کابینہ کی میٹنگ صرف 25 منٹ میں ہی ختم ہوگئی ہے۔ بہار کابینہ کی میٹنگ میں تیجسوی یادو خاموش رہے اورکسی سے کوئی بات نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی کی مرکزی قیادت نے بہار کی سیاست سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی لیڈران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نتیش کمار کے خلاف بولنے کے دوران احتیاط برتیں۔ بدھ کو وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بغیرلالو پرساد یادو کا نام لئے ہوئے پریوار واد پرنشانہ سادھا۔ کرپوری ٹھاکرکو بھارت رتن دینے پروزیراعظم نریندر کا نتیش کمار نے شکریہ ادا کیا۔ انڈیا الائنس کے کنوینرکا عہدہ ٹھکرایا۔ للن سنگھ کو ہٹاکرخود نتیش کمارنے پارٹی کی کمان سنبھالی۔
بہارکی سیاست ایک بار پھر سے گرم ہوگئی ہے۔ جمعرات کو بی جے پی کے ریاستی صدرسمراٹ چودھری اورکے سی تیاگی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ بہارکے حالات سے لے کرکرپوری ٹھاکرسمیت کئی موضوع پربات چیت ہوئی۔ دوسری جانب، سنجے جھا نے نتیش کمارکی رہائش گاہ پروزیراعلیٰ سے بات کی۔ بتایا جار ہا ہے کہ سنجے جھا گزشتہ تین دن سے دہلی میں جمے ہوئے تھے۔ دوسری طرف بی جے پی ہائی کمان نے بہار ریاستی صدر سمراٹ چودھری کو اچانک دہلی بلایا ہے۔ سمراٹ چودھری دہلی روانہ بھی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، سنجے جھا کو بی جے پی اورنتیش کمار کے بیچ کی کڑی مانا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی نے نتیش کمارکے سامنے لوک سبھا کے ساتھ ساتھ بہار میں اسمبلی الیکشن کرانے کی شرط رکھی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…