قومی

Supreme Court On Bihar SIR: بہارایس آئی آر پراپوزیشن کو بڑا جھٹکا، اعتراض اور دعوے درج کرانے کے لئے نہیں بڑھائی جائے گی تاریخ… سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) اورآل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی درخواستوں پرسماعت کی، جس میں بہارمیں ووٹرلسٹ کے اسپیشل انٹینسیوریویژن (ایس آئی آر) میں دعوے اوراعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی۔ سپریم کورٹ نے ایس آئی آرمہم میں اعتراضات اوردعوے دائرکرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررکردہ آخری تاریخ (یکم ستمبر، 2025) میں توسیع نہیں کی ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے سے انکارکردیا ہے اورسیاسی پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کے ساتھ فعال طورپرتعاون کریں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ دعووں اوراعتراضات کی قبولیت کے حوالے سے پیش کردہ حقائق کے سوالات میں شدید اختلاف ہے۔ ان کارروائیوں میں اہم ایشو رائے دہندگان کی سہولت کے لیے، ہم بہاراسٹیٹ لیگل سروسزاتھارٹی کے نائب صدر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پیرا لیگل رضاکاروں کی تقرری کے نوٹیفکیشن کے لیے کل دوپہرسے پہلے ہدایات جاری کریں۔ وہ رائے دہندگان، سیاسی جماعتوں کوآن لائن دعوے، اعتراضات، تصحیحات جمع کرانے میں مدد کریں گے۔ اس کے بعد، ہرپی ایل وی ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین کوایک خفیہ رپورٹ پیش کرے گا۔ پی ایل وی سے جمع کی گئی اس معلومات کومزید غورکے لئے اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سطح پرجمع کیا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم میں کمیشن کے دلیل کو درج کیا

سپریم کورٹ نے حکم میں الیکشن کمیشن کی اس دلیل کو درج کیا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ دعوے اعتراضات یکم ستمبرکی آخری تاریخ کے بعد بھی پیش کئے جا سکتے ہیں اورفہرستوں کوحتمی شکل دینے کے بعد ان پرغورکیا جائے گا۔ دعوے پرغور کرنے کا عمل نامزدگی کی آخری تاریخ جاری رہے گی۔ دعوے اوراعتراضات داخل کرنے کا کام جاری رکھا جائے۔ دریں اثناء سیاسی پارٹیاں پیش کردہ نوٹ پراپنا ردعمل پیش کرسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن ضوابط وقواعد پرنہیں کررہا ہے عمل: پرشانت بھوشن

سماعت کے دوران سینئروکیل راکیش دویدی نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دلیل دی کہ اگردستاویزات میں کوئی تضاد ہے توہم 7 دنوں کے اندرنوٹس دیں گے۔ 7.24 کروڑمیں سے 99.5 فیصد نے دستاویزات جمع کرائے ہیں۔ زیادہ ترسیاسی پارٹیاں صرف نام ہٹانے کے لئے درخواستیں دے رہی ہیں، اسے شامل کرنے کے لیے نہیں۔ ساتھ ہی وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ کمیشن اپنے اصولوں پربھی عمل نہیں کررہا ہے۔ جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ جوبھی دفعات رکھی گئی ہیں، وہ الیکشن کمیشن کی کمٹمنٹ ہے۔ اس پرعمل کرنا چاہیے۔ ان کے قواعد کے پوائنٹ 11 میں دعووں اوراعتراضات کے لیے ایک طریقہ کاروضع کیا گیا ہے۔ وہ اس کی پیروی نہیں کررہے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ سب نے دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کس بات پربحث کر رہے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

3 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

4 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

5 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

5 hours ago