قومی

Bihar SIR and MHA: پاکستانی خواتین کا بہار میں بن گیا فرضی ووٹر کارڈ،وزارت داخلہ کی جانچ میں بڑا انکشاف

بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسو ریویژن کے دوران ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھاگلپور ضلع میں دو پاکستانی خواتین کے ناموں پر ووٹر آئی ڈی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف مرکزی وزارت داخلہ کی تحقیقات کے دوران ہوا۔وزارت داخلہ کی ٹیم غیر قانونی طور پر ہندوستان میں ویزا اوور اسٹے کرنے والے غیر ملکیوں کا پتہ لگانے میں مصروف تھی۔ اس دوران بھاگلپور میں تین پاکستانی شہریوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جن میں سے دو خواتین ایشاک چک تھانہ علاقے کے بھکھن پور گمتی نمبر 3 ٹینک لین میں رہ رہی تھیں۔

 وزارت داخلہ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پولیس ہیڈکوارٹر نے بھاگلپور کے ایس ایس پی کو تحقیقات سونپیں۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ان دونوں پاکستانی خواتین کے نام پر ووٹر شناخت کارڈ ای پک نمبر سمیت بن چکے ہیں۔ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے بعد انتظامی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ اسپیشل برانچ کے ایس پی نے بھاگلپور کے ڈی ایم ڈاکٹر نوال کشور چودھری اور ایس ایس پی سے تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے۔ ڈی ایم نے تصدیق کی کہ دونوں پاکستانی خواتین کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، ایک خاتون کا نام فردوسیہ خانم ہے، جن کے شوہر کا نام محمد تفصیل احمد ہے۔ وہ رنگپور کی رہائشی ہیں اور 19 جنوری 1956 کو تین ماہ کے ویزا پر ہندوستان آئی تھیں۔ دوسری خاتون کا نام عمرانہ خانم عرف عمرانہ خاتون ہے، جن کے والد کا نام ابتال حسن ہے۔ وہ بھی تین سال کے ویزا پر ہندوستان آئی تھیں۔ ان کے علاوہ محمد اسلم نامی ایک پاکستانی شہری 24 مئی 2002 کو دو سال کے ویزا پر ہندوستان آیا تھا اور اس نے بھی آدھارکارڈ بنوا لیا تھا۔ یہ تینوں شہری طویل عرصے سے ہندوستان میں رہ رہے ہیں اور ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود یہیں مقیم ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Special Camp for SIR in Delhi’s Ranjit Nagar: دہلی کے رنجیت نگر میں ایس آئی آر کو لے کر خصوصی کیمپ، بی ایل او اور افسران کر رہے مسائل کا حل

مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…

13 minutes ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

2 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

3 hours ago