قومی

Bihar Election 2025: ’’بہار میں مسلم طبقے سے ایک نائب وزیر اعلیٰ ہونا چاہیے…‘‘ کانگریس لیڈر راشد علوی کا بڑا مطالبہ

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کے سینئر لیڈر راشد علوی نے اس خیال کی حمایت کی ہے کہ جب ریاست کے مسلمان مہاگٹھ بندھن (انڈیا بلاک) کو ووٹ دیتے ہیں تو اُن کا حق بنتا ہے کہ بہار میں ایک نائب وزیر اعلیٰ مسلم طبقے سے ہو۔

کانگریس لیڈر راشد علوی کا مطالبہ

آئی اے این ایس سے گفتگو میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے بہار میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار یادو برادری سے اور ایک نائب وزیر اعلیٰ نشاد برادری سے طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں تقریباً 18-19 فیصد مسلمان ہیں اور ان میں سے 98 فیصد ووٹ انڈیا بلاک اتحاد کو جائیں گے، تو پھر ایک مسلم نائب وزیر اعلیٰ کیوں نہیں ہونا چاہیے؟

ڈپٹی سی ایم مسلمان ضرور ہونا چاہیے: علوی

انہوں نے کہا کہ بہار کا نائب وزیر اعلیٰ ایک مسلمان کو ضرور بنایا جانا چاہیے کیونکہ حکومت بنانے میں وہ سب سے بڑے حمایتی ہیں اور سب سے زیادہ تعداد میں ووٹ دے رہے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راشد علوی نے دعویٰ کیا کہ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے بہار کی عوام سے جو وعدے کیے گئے ہیں، حکومت بننے کے بعد وہ سب پورے کیے جائیں گے۔

بہار میں وعدے پورے کیے جائیں گے: علوی

آئی اے این ایس سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں، حکومت بنے گی تو آر جے ڈی سے وزیر اعلیٰ ہوگا، لیکن کانگریس کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔ ہماری حکومت میں اہم کردار ہوگا اور کانگریس یہ یقینی بنائے گی کہ تمام وعدے پورے ہوں۔ راشد علوی نے کہا کہ جس طرح کانگریس نے کرناٹک اور ہماچل پردیش میں انتخابات سے قبل عوام سے کیے گئے وعدوں کو حکومت بننے کے بعد پورا کیا، اسی طرز پر بہار میں بھی وعدے پورے کیے جائیں گے۔

اسامہ پر بی جے پی کے طنز کا دیا جواب

شہاب الدین کے بیٹے اسامہ کو ٹکٹ دیے جانے پر بی جے پی کے طنز کا جواب دیتے ہوئے راشد علوی نے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص مجرم ہے تو کیا اُس کے بیٹے کو اس کی سزا ملنی چاہیے؟ کیا شہاب الدین کا بیٹا مجرم ہے؟ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس کا جواب دینا چاہیے کہ اُن کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری پر کتنے فوجداری مقدمات ہیں۔ بی جے پی کو یہ بھی جواب دینا چاہیے کہ ان کے 26 اراکینِ پارلیمنٹ پر مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔

علوی نے شہاب الدین کے بیٹے کا کیا دفاع

کانگریس لیڈر نے شہاب الدین کے بیٹے اسامہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ الیکشن جیتتے ہیں تو وہ ایم ایل اے بنیں گے۔ بی جے پی نے اُن لوگوں کو وزیر اعلیٰ بنا دیا جن پر مجرمانہ مقدمات تھے۔ علوی نے کہا، ’’جن کے گھر شیشے کے ہوں، وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں مارتے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago