کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ راہل گاندھی۔
بہار شریف: بہار اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران جمعرات کے روز لگاتار دوسرے دن لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی میدان میں اُترے۔ یہاں انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی اے حکومت پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ریموٹ کنٹرول وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس ہے۔
کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ آج بہار کی حکومت وزیر اعظم مودی، وزیرِ داخلہ امت شاہ اور ناگپور سے چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بہار کی عوام کو محنتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ پورے ملک میں نظر آتے ہیں۔ بہار کے لوگوں نے دبئی، بنگلورو، ممبئی جیسے کئی شہروں میں اپنے خون پسینے سے انفراسٹرکچر تعمیر کیا ہے۔ ایسے میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر بہار میں ایسی کیا کمی ہے کہ یہی توانائی اور صلاحیت بہار کی تعمیر میں صرف نہیں ہو پا رہی؟
پیپر لیک کے مدعے پر حکومت کو گھیرا
انہوں نے بہار میں پیپر لیک کے مسئلے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے نوجوان خواب دیکھتے ہیں اور اُن خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کمپٹیشن کے امتحانوں کی تیاری بھی کرتے ہیں، لیکن امتحان سے پہلے ہی پرچہ لیک ہو جاتا ہے۔ کچھ خاص لوگوں کو امتحان سے پہلے ہی پیپر مل جاتے ہیں۔
نتیش کے ترقی کے دعووں پر راہل کا طنز
انہوں نے نتیش کمار کے ترقی کے دعووں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کہتے ہیں کہ انہوں نے بہار کو بدل دیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہار میں عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔ دہلی کے ایمس میں بہار کے مریضوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں، جو یہاں کے مختلف اضلاع سے علاج کے لیے وہاں جاتے ہیں۔ اُن لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ جو شخص بہار کے اسپتال میں علاج کے لیے جاتا ہے، وہ واپس نہیں آتا۔ یہی بہار کا اصل چہرہ ہے۔
راہل نے دہلی میں جمنا کی آلودگی کا کیا ذکر
انہوں نے دہلی میں جمنا ندی کی آلودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ماں جمنا بہہ رہی ہیں جن کا پانی گندا اور آلودہ ہے، اور دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے تالاب میں صاف پانی بھرا گیا — یعنی دو ہندوستان بن رہے ہیں۔
نالندہ میں بنے گی سب سے بڑی یونیورسٹی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گارنٹی دیتے ہوئے کہا کہ جس دن مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنے گی، اُس دن دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی یہاں نالندہ میں بنے گی۔ نالندہ پہلے بھی دنیا بھر میں تعلیم کا مرکز رہا ہے، اور ایک بار پھر نالندہ تعلیم اور روزگار کا مرکز بنے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…