قومی

Bihar Floor Test: فلور ٹیسٹ سے پہلے اسپیکر کو ہٹا دیا گیا، چیتن آنند اور اننت سنگھ کی بیوی نیلم دیوی کیمپ میں ہو ئے شامل

Bihar Floor Test: بہار اسمبلی کے ایجنڈے کے مطابق کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ سب سے پہلے اسپیکر کا افتتاحی خطاب ہوا۔ ان کے بعد گورنر خطاب کریں گے۔ اس کے بعد بہار اسمبلی اسپیکر کو ہٹانے کی تجویز لائی جائے گی اور اس کے بعد نتیش کمار اعتماد کا ووٹ لے کر آئیں گے۔

نتیش کمار بہار اسمبلی میں موجود ہیں۔ تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو بھی ایوان کی کارروائی کے لیے ایوان میں موجود ہیں۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے کہا کہ ’’جمہوریت کا احترام کیا جائے گا، جمہوریت کی حفاظت کی جائے گی اور جمہوریت کو داغدار کرنے والوں کو شرمندہ کیا جائے گا۔‘‘

بہار اسمبلی میں کل 243 سیٹیں ہیں۔ اکثریتی تعداد 122 ہے، جب کہ این ڈی اے کے 128 ارکان اسمبلی ہیں۔ جس میں بی جے پی کے پاس 78 سیٹیں ہیں، جے ڈی یو کے پاس 45 سیٹیں ہیں، ہندوستانی عوام مورچہ (HAM) کے پاس 4 سیٹیں ہیں اور ایک آزاد ایم ایل اے سمت سنگھ بھی ہیں۔ جبکہ اپوزیشن کے پاس 114 ایم ایل اے ہیں۔ اس میں آر جے ڈی کے 79، کانگریس کے 19، سی پی آئی (ایم ایل) کے 12، سی پی آئی (ایم) کے 2، سی پی آئی کے 2 ایم ایل اے ہیں۔ بہار میں ہونے والے فلور ٹیسٹ سے متعلق خبریں جاننے کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Home Secretary Unconditional Apology: کیا مرکزی داخلہ سکریٹری نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی؟ جانیے کیا ہے قانونی ضابطہ

توہینِ عدالت کے نوٹس کے جواب میں حلف نامے میں معافی کے ذکر سے متعلق…

15 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

56 minutes ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

1 hour ago