قومی

Uttar Pradesh bus Accident: اتر پردیش کے متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر بس اور کار میں تصادم، 5 لوگوں کی زندہ جل جان سے موت

اتر پردیش کے متھرا میں پیر کی صبح یمنا ایکسپریس وے پر آگرہ سے نوئیڈا آتے ہوئے ایک سلیپر بس تیز رفتار کار سے ٹکرا گئی۔ تصادم ہوتے ہی بس اور کار دونوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 افراد کے زندہ جل جانے کی خبر ہے۔ حادثے کے بعد یمنا ایکسپریس وے پر بھی زبردست ٹریفک جام دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں ڈیڑھ گھنٹے بعد موقع پر پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فی الحال آگرہ سے نوئیڈا آنے والے ایکسپریس وے پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک روک دی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق متھرا میں سلیپر کلاس کی بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر ایکسپریس وے کے درمیان میں جاکر رک گئی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی کار بس سے ٹکرا گئی۔ پھر ایک دھماکہ ہوا اور دونوں گاڑیاں جلنے لگیں۔

#WATCH उत्तर प्रदेश: मथुरा में यमुना एक्सप्रेसवे पर एक बस और कार की टक्कर हो गई। अधिक जानकारी की प्रतीक्षा है। pic.twitter.com/G7gJ0pIQs9

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں سوئفٹ کار میں سوار 5 افراد زندہ جل گئے۔ کار کو فیروز آباد ضلع کے شکوہ آباد کا رہنے والا انشول یادو چلا رہا تھا۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ یہ حادثہ مہاواں تھانہ علاقہ میں یمنا ایکسپریس وے کے مائل اسٹون 117 پر پیش آیا۔ بس میں سوار تمام لوگوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے متھرا سڑک حادثہ کا نوٹس لیا۔ سی ایم یوگی نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

10 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

32 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

45 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago