قومی

Bihar Elections 2025: آر جے ڈی نے بدلا چہرہ تو جے ڈی یو نے دہرایا بھروسہ، دھوریا سیٹ پر مقابلہ ہوگا دلچسپ

پٹنہ: بہار کے بانکا ضلع کی دھوریا اسمبلی سیٹ درج فہرست ذات (ایس سی) کے لیے مخصوص ہے۔ یہ علاقہ راجون اور دھوریا بلاکوں سے مل کر بنا ہے اور بانکا لوک سبھا حلقے کی چھ اسمبلی نشستوں میں سے ایک ہے۔ دھوریا اپنی تاریخی، مذہبی اور سیاسی اہمیت کے سبب ضلع میں ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔

دھوریا اسمبلی سیٹ 1951 میں ہوئی تھی قائم

دھوریا کی سیاسی تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں کے عوام نے کبھی کسی ایک سیاسی جماعت کو مستقل ترجیح نہیں دی۔ دھوریا اسمبلی سیٹ 1951 میں قائم ہوئی تھی۔ اب تک یہاں 17 اسمبلی انتخابات ہو چکے ہیں۔ کانگریس، سی پی آئی اور جے ڈی یو (سمتا پارٹی سمیت) نے 5-5 مرتبہ کامیابی حاصل کی، جب کہ 1969 میں ایک آزاد امیدوار نے جیت درج کی۔

جن سوراج پارٹی کے امیدوار ہیں سمن پاسوان

اگر 2020 کے اسمبلی انتخابات کی بات کی جائے تو آر جے ڈی نے پہلی بار اس سیٹ پر قبضہ کیا، جب بھودیو چودھری نے جے ڈی یو کے منیش کمار کو شکست دی۔ جے ڈی یو نے ایک بار پھر منیش کمار پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ امیدوار بنایا ہے، جبکہ آر جے ڈی نے بھودیو چودھری کی جگہ تری بھون پرساد کو ٹکٹ دیا ہے۔ جن سوراج پارٹی سے سمن پاسوان میدان میں ہیں۔

دھوریا کا دھن کنڈ ناتھ مہادیو مندر اس علاقے کا سب سے اہم مذہبی مرکز مانا جاتا ہے۔ یہ مندر دھن کنڈ پنچایت میں واقع ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کی تاریخ سیکڑوں برس پرانی ہے۔ مقامی روایت کے مطابق، یہ قدیم شیو مندر مغل دور میں بھی ایک مشہور تیرتھ استھل تھا۔ مندر کی ساخت میں آج بھی مغلیہ طرزِ تعمیر کے آثار دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ دھوریا میں ایک قدیم کالی مندر بھی واقع ہے، جو مقامی لوگوں کے بیچ شردھا کا مرکز ہے۔ وہیں راجون بلاک کے دھن سار گاؤں میں درگا مندر اور بٹ سار کے درگا بازار کا درگا منڈپ بھی بے حد مشہور ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ درگا بازار کی پوجا کی روایت بنارس طرز پر مبنی ہے اور 1970 کی دہائی سے اس کی شہرت بہار و جھارکھنڈ تک پھیلی ہوئی ہے۔

جغرافیائی اعتبار سے دیکھا جائے تو دھوریا کے اطراف میں نصف درجن کے قریب ندیاں بہتی ہیں، جس سے یہاں کی زمین نہایت زرخیز ہو گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ بنیادی طور پر زرعی معیشت پر مبنی مانا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago