بین الاقوامی

Chinese Ambassador and Afghan Minister Meet: چینی سفیر اور افغانستان کے وزیر کی ملاقات، پاکستان-طالبان کشیدگی پر کیا تبادلۂ خیال

نئی دہلی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تناؤ کے درمیان افغانستان کے نائب وزیرِ خارجہ ڈاکٹر محمد نعیم اور چین کے سفیر یو شیاؤ یونگ نے ملاقات کی۔ دونوں لیڈران نے اس موقع پر حالیہ افغان-پاک کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔ افغان حکومت میں نائب وزیرِ خارجہ ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ چین اور افغانستان تاریخی ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان کئی مشترکہ اقدار موجود ہیں۔

انہوں نے چین کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ ’اسلامی امارت تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے پرعزم ہے۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔‘

کشیدگی کے متعلق افغان وزیر کا پاکستان پر تنقید

پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے افغان وزیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ چار برسوں سے اسلامی امارت کے صبر کا امتحان لے رہا ہے، جس کی وجہ سے اسے جواب دینے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی امارت کا واضح مؤقف ہے کہ مسائل کا حل بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے ہونا چاہیے۔

افغانستان میں چینی سفیر یو شیاؤ یونگ نے کیا کہا

افغانستان میں چین کے سفیر یو شیاؤ یونگ نے کہا کہ چین باہمی احترام کی بنیاد پر افغانستان کے ساتھ طویل المدتی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے اور اس کی قومی خودمختاری کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین افغانستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات کو حل کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور قطر و ترکی کی ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر شدید کشیدگی

قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر شدید تناؤ دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں جانب سے ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد قطر اور ترکی کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا، حالانکہ، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

45 minutes ago

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

2 hours ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

3 hours ago