قومی

Bihar Elections 2025: موتیہاری میں پولنگ بوتھ پر انتخابی نشان والی پرچیاں بانٹنے کا الزام، دو گرفتار

موتیہاری: بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔ اس دوران راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی شکایت پر چیف الیکشن آفیسر نے کارروائی کی ہے۔ آر جے ڈی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پولنگ ایجنٹ نے موتیہاری کے بوتھ نمبر 229 اور 230 پر امیدواروں کی تصویریں اور انتخابی نشان دکھا کر پرچیاں بانٹ جا رہے ہیں۔

بی جے پی پولنگ ایجنٹ پر پرچیاں بانٹنے کا الزام

آر جے ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’موتیہاری اسمبلی کے بوتھ نمبر 229 اور 230 میں، بوتھ کے اندر جان بوجھ کر ووٹروں کو دکھا دکھا کر تصویریں اور انتخابی نشان والی پرچیاں بی جے پی پولنگ ایجنٹ بانٹ کی طرف سے بانٹا جا رہا ہے! موتیہاری کے سبھی بوتھوں سے ایسی ہی کی شکایتیں آ رہی رہی ہیں۔‘‘ پارٹی نے بہار الیکشن کمیشن کو بھی ٹیگ کیا۔

اس پر الیکشن کمیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اطلاع دی کہ معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے، ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور دو گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

ناکارہ حکومت ہٹانے کا آج کا پورا کریں عزم

بہار انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران، آر جے ڈی اپنے ایکس ہینڈل سے مختلف شکایتیں پوسٹ کر رہی ہے۔
اس سے قبل پارٹی نے لکھا تھا، ’’اقتدار نہیں چاہیے! تیجسوی یادو کو بہار کو سب سے آگے بڑھانے کا موقع چاہیے! نوجوانوں کو روزگار اور نوکری دینے کا موقع چاہیے! آج پہلے متدان، پھر جلپان! ناکارہ حکومت ہٹانے کا آج کا پورا کریں عزم!‘‘

ابتدائی دو گھنٹوں میں 14.55 فیصد ووٹنگ

بتا دیں کہ بہار میں منگل کے روز دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ ریاست کے 20 اضلاع کی 122 اسمبلی نشستوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، ابتدائی دو گھنٹوں میں 14.55 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

صبح 9 بجے تک مغربی چمپارن میں 15.04 فیصد، مشرقی چمپارن میں 14.11، شیوہر میں 13.94، سیتامڑھی میں 13.49، مدھوبنی میں 13.25، سپول میں 14.85، ارریہ میں 15.34، کشن گنج میں 15.81، پورنیہ میں 15.54، کٹیہار میں 13.77 اور بھاگلپور میں 13.43 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

اس کے علاوہ بانکا میں 15.14 فیصد، کیمور میں 15.08، روہتاس میں 14.16، ارول میں 14.95، جہان آباد میں 13.81، اورنگ آباد میں 15.43، گیا میں 15.97، نوادہ میں 13.46 اور جموئی میں 15.77 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

1 hour ago

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

11 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

11 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

12 hours ago