بہار الیکشن 2025: بہار اسمبلی انتخابات کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی کے جن نایک کرپوری ٹھاکر کے آبائی گاؤں کرپوری گرام پہنچنے سے ان کے خاندان میں خوشی اور فخر کا ماحول پیدا ہوگیا۔ مرکزی وزیرِ مملکت رام ناتھ ٹھاکر کی بیٹی اور کرپوری ٹھاکر کی پوتی امرتا کماری نے جذباتی انداز میں کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئی وزیرِ اعظم ان کے گاؤں آسکتا ہے۔
انہوں نے کہا، “وزیرِ اعظم مودی میرے دادا جی کی جنم بھومی پر آئےمجھے اور میرے خاندان کو یہ بہت اچھا لگا۔ یہ میری سوچ سے باہر ہے۔‘‘امرتا کماری نے بتایا کہ وزیرِ اعظم مودی نے ان سے بات چیت کی اور ان کے کام اور تعلیم کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے فخر کا باعث ہے۔
رام ناتھ ٹھاکر کی دوسری پوتی مانسوی چندرا نے بتایا کہ وزیرِ اعظم مودی نے انہیں آشیرواد دیا اور آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ مانسوی نے ڈاکٹر بننے اور سیاست میں آ کر اپنے خاندان کی وراثت کو آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیرِ اعظم مودی، وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار اور ان کے سیکورٹی اہلکاروں نے کرپوری ٹھاکر کے مجسمے پر مالا چڑھانے سے پہلے جوتے اتارے، جو ان کے زمین سے جڑے ہوئے لیڈر ہونے کی علامت ہے۔
مرکزی وزیرِ مملکت رام ناتھ ٹھاکر نے وزیرِ اعظم مودی کے آمد کو علاقے کے عوام کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے کرپوری ٹھاکر کے مجسمے پر مالا چڑھاکر ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور عوام سے ان کے اصولوں پر چلنے کی اپیل کی۔ رام ناتھ ٹھاکر نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم مودی نے کرپوری ٹھاکر کی جنم بھومی سے انتخابی مہم کا آغاز کرکے این ڈی اے اتحاد کو مضبوط کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…