قومی

کانگریس نے اکھلیش سنگھ کی کردی چھٹی، دلت ایم ایل اے راجیش کمارکو سونپی بہارکی کمان، جانئے اسمبلی الیکشن سے پہلے کی حکمت عملی

بہارکانگریس میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ پارٹی نے اکھلیش سنگھ سے ریاست کی کمان چھین کرراجیش کمار کو بہار کانگریس کا نیا صدر بنا دیا ہے۔ دلت سماج سے تعلق رکھنے والے راجیش کمار کٹمبا اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس تبدیلی کے ساتھ ہی ریاست میں کانگریس کی  نئی حکمت کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ راجیش کمار کو بہار کانگریس کا صدر بنائے جانے کا کیا مطلب ہے۔

اکھلیش پرساد سنگھ، راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بے حد قریبی رہے ہیں۔ کانگریس نے اکھلیش سنگھ کو ہٹاکر لالو پرساد یادو کو بھی بڑا پیغام دیا ہے۔ اس کے علاوہ کرشنا الّاوارو کے انچارج بننے کے بعد یہ پہلا بڑا قدم ہے۔ کرشنا الّاوارو نے پہلے دن ہی اس کے اشارے بھی دیئے تھے۔ اسی ضمن میں اکھلیش سنگھ کو کانگریس کے ریاستی صدر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دلت طبقے پر خصوصی توجہ اور انتخابی حکمت عملی

نئے ریاستی صدربنائے گئے راجیش کماردلت طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس طرح ان کو ریاست کی ذمہ داری دے کرکانگریس نے اسمبلی الیکشن سے متعلق اپنا سیاسی ایجنڈا سیٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس دلت چہرے کے سہارے اسمبلی الیکشن میں اترنے کی تیاری میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس یہ بھی پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ آرجے ڈی کے ساتھ الائنس میں چھوٹا بھائی بن کرنہیں رہے گی۔

اکھلیش سنگھ اور ریاستی انچارج کے درمیان اختلاف

کانگریس نے پہلے ہی آرجے ڈی کے سامنے 70 سیٹوں اور دو نائب وزرائے اعلیٰ کی شرط رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کانگریس صدر عہدے پر ہوئی اس تبدیلی کے پیچھے ایک اور وجہ بھی ہے۔ اکھلیش پرساد سنگھ اور ریاست میں پارٹی کے انچارج کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ اکھلیش سنگھ نے پارٹی معاملوں، خاص طور پر آؤٹ ریچ پروگراموں کے انعقاد پربھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi: ’گیانیش کمار نے فارم-6 میں غیر قانونی تبدیلی کر کے عہدے کا غلط استعمال کیا‘، راہل گاندھی کا بڑا الزام

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری…

39 minutes ago