بہارکی ہائی پروفائل بانکی پوراسمبلی ضمنی الیکشن سے متعلق بڑی خبرسامنے آرہی ہے۔ دراصل، بانکی پورسیٹ سے بی جے پی امیدوارابھیشیک سنہا عرف ابھیشیک بنٹی نے اپنی پرچہ نامزدگی واپس لے لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسمبلی ضمنی الیکشن نہیں لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ابھیشیک بنٹی نے کہا کہ وہ خاندانی وجوہات سے انتخابی میدان سے ہٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اس متعلق بی جے پی کے ریاستی صدرسنجے جیسوال کو خط لکھ کراپنا فیصلہ بھی بتا دیا ہے۔
ابھیشیک سنہا عرف ابھیشیک بنٹی کے پرچہ نامزدگی واپس لینے پربی جے پی کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ بانکی پورسیٹ پربی جے پی نے ابھیشیک بنٹی کوامیدواربنایا تھا اورانہوں نے جمعرات کو پرچہ نامزدگی بھی داخل کی تھی۔ حالانکہ اب پرچہ نامزدگی واپس لے لینے کے ساتھ انتخابی حالات بدل گئے ہیں۔ ان کے اس فیصلے کے بعد بی جے پی کی اگلی حکمت عملی اس سیٹ پرکیا ہوگی، اس سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔
بی جے پی نے ابھیشیک کمارسنہا کو بنایا تھا امیدوار
واضح رہے کہ بہارمیں بانکی پورضمنی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدوارابھیشیک کمارسنہا نے جمعرات کوہی پرچہ نامزدگی داخل کی تھی۔ بی جے پی نے منگل کے روزیوتھ ونگ کے لیڈرکوبہارکی اس اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن کے لئے اپنا امیدواراعلان کیا تھا۔ یہ سیٹ پارٹی کے لیڈرنتن نبین کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن 30جولائی کوہوگا اورووٹوں کی گنتی 3 اگست 2026 کوکی جائے گی۔ وہیں، پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 جولائی ہے۔
این ڈی اے لیڈران کی موجودگی میں داخل کی تھی پرچہ نامزدگی
ابھیشیک کمارسنہا کے پرچہ نمازدگی داخل کرنے کے دوران این ڈی اے کے سینئرلیڈران موجود تھے، جن میں جے ڈی یوکے ریاستی صدرامیش کشواہا، ایل جے پی (آروی) کی رکن پارلیمنٹ شامبھوی چودھری، بی جے پی کے ریاستی صدرسنجے سراوگی اورسینئربی جے پی لیڈرروی شنکرپرساد شامل تھے، لیکن ابھیشیک سنہا نے پرچہ نامزدگی واپس کیوں لے لیا، اس سے متعلق ابھی کوئی اہم جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…