قومی

Bihar Assembly Elections 2025: سی ایم نتیش کمار 21 اکتوبر سے کریں گے انتخابی مہم کا آغاز، پہلے دن مظفرپور میں ہوگا عوامی خطاب

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار 21 اکتوبر سے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ اس مہم کی شروعات مظفرپور ضلع سے ہوگی، جہاں وزیر اعلیٰ ایک ہی دن میں دو بڑی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ کی پہلی ریلی میناپور اسمبلی حلقے میں منعقد کی جائے گی۔ اس کے لیے میناپور ہائی اسکول کے کھیل کے میدان کو مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ریلی دوپہر 12 بجے شروع ہوگی، جہاں نتیش کمار عوام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کی دوسری ریلی کانٹی اسمبلی حلقے میں دوپہر 2 بجے کے قریب ہونے کا امکان ہے۔

میناپور ریلی کے لیے ضروری تیاریاں مکمل

ضلع پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی ریاستی قیادت نے زبانی ہدایت دی ہے کہ دونوں مقامات پر ریلی کی تیاری زور و شور سے شروع کی جائے۔ میناپور ریلی کے لیے ضروری تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ کانٹی ریلی کے لیے مقام کے تعین اور دیگر انتظامات پر کام جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ریلی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کارکنوں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اسٹیج کی تعمیر، پنڈال، سیکورٹی، بھیڑ کے نظم و نسق اور ٹرانسپورٹ جیسی تیاریوں کی نگرانی کے لیے مقامی لیڈران کو ذمہ دار بنایا گیا ہے۔

نتیش کمار کی یہ ریلی نہ صرف جنتا دل (یونائیٹڈ) کے انتخابی مہم کی شروعات ہوگی بلکہ پورے صوبے میں انتخابی ماحول کو بھی تیز کرے گی۔ میناپور اور کانٹی دونوں اسمبلی حلقے سیاسی طور پر نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں، جہاں سے نتیش کمار کے خطاب کا اثر آس پاس کے اضلاع میں بھی پڑنے کی امید ہے۔

مقامی کارکنوں میں جوش و خروش کا ماحول

مقامی کارکنوں میں وزیر اعلیٰ کے دورے کو لے کر خاصا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے خطاب سے ترقیاتی کاموں اور حکومت کی کامیابیوں کی براہ راست معلومات عوام تک پہنچے گی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ کی 21 اکتوبر کی دونوں ریلیاں جے ڈی یو کی انتخابی مہم کے باقاعدہ آغاز کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔ اس کے بعد نتیش کمار ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی اپنی انتخابی ریلیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

46 minutes ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

2 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

2 hours ago