بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ ذاتوں کی فلاح وبہبود کے لیے ریاست میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسے اپر کاسٹ کمیشن کا نام دیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر مہاچندر پرساد سنگھ کو اس کمیشن کا چیئرمین بنایا گیا ہے، جب کہ نائب صدر جنتا دل یونائیٹڈ کے چیف ترجمان راجیو رنجن کو اس کمیشن کا نائب چیئرمین بنایا گیا ہے۔ اس کمیشن کی مدت 3 سال ہوگی۔یاد رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر تک ہونے والے ہیں۔غور طلب ہے کہ بہار میں پہلے بھی اونچی ذات کا کمیشن ہوا کرتا تھا۔ نتیش کمار نے اسے دوبارہ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ روز نتیش حکومت نے اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کی تھی اور غلام رسول بلیاوی کو اس کا چیئرمین بنایا تھا۔ غلام رسول جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق راجیہ سبھا ایم پی ہیں۔ بلیاوی وقف قانون کو لے کر اپنی ہی حکومت کی مسلسل مخالفت کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہار میں ذات پات کی مردم شماری ہو چکی ہے۔ اب ریاستی حکومت نے اعلیٰ ذاتوں کی ترقی کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے۔ اس لیے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کمیشن ذات پات کی مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر اعلیٰ ذاتوں کے لیے کیا قدم اٹھاتی ہے۔البتہ ماہرین کا ماننا ہے کہ سی ایم نتیش کمار نے یہ فیصلہ اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ تیر اندازی یکسوئی اور درست نشانے کا کھیل ہے۔…
پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام آج کے چیلنجز کا حل پیش…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…