قومی

Bihar Assembly Budget Session: خواتین کی تعلیم پر اسمبلی میں آگ بگولہ ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمار،اسمبلی سے نکل کر قانون ساز کونسل میں اتارا غصہ

بہار اسمبلی میں آج اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار  کافی جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے نظر آئے۔ جہاں انہوں  نے اپوزیشن کی  خواتین لیڈروں  پر سخت تبصرہ  کیا۔ انہوں نے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو یادو کی حکومت  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے خواتین کو پڑھایا بھی نہیں جاتا تھا، خواتین کی تعلیم سے متعلق تمام کام ان کی (نتیش) حکومت کے دوران ہوا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اجلاس کے آغاز  کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار سب سے پہلے اسمبلی پہنچے۔ نتیش کے آتے ہی اپوزیشن پارٹی کے ایم ایل اے نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔ ہنگامہ دیکھ کر نتیش کا غصہ بڑھ گیا اور وہ یہاں سے  نکل کر  قانون ساز کونسل چلے گئے۔ نتیش کو قانون ساز کونسل میں بھی اپوزیشن کے ہنگامے کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں اپوزیشن نے محکمہ تعلیم سے متعلق سوال پوچھا، جس کے بعد نتیش  کمارنے کھڑے ہو کر اپوزیشن پر جم کر تنقید کی۔

واضح رہے کہ قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کی تین خواتین ارکان  ہیں ،جنہیں  خطاب کرتے ہوئے نتیش  کمارنے کہا کہ آپ لوگ کچھ نہیں جانتیں۔ ان لوگوں نے بنایا ہے، اسی لیے آپ کہہ رہے ہیں۔ آر جے ڈی حکومت نے تعلیم کے لیے کیا کیا؟ پچھلی حکومت نے خواتین کے لیے کیا کیا؟ خواتین پہلے کہاں پڑھتی تھیں؟ کچھ خواتین پرائمری میں پڑھتی تھیں، اس کے بعد خواتین نہیں پڑھتیں۔رابڑی دیوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ جب ان کے شوہر ٹوٹ گئے تو رابڑی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا۔ انہوں نے اب تک خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟ ہماری حکومت نے تمام کام خواتین کے لیے کیے ہیں۔

نتیش کمار نے وزیر تعلیم سے سختی سے جواب دینے کو کہا۔ اس پیش رفت کے درمیان ایوان میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ارکان قانون ساز کونسل کے درمیان بھی گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی۔واضح رہے کہ بابا باگیشور کو لے کر بہار اسمبلی میں بھی ہنگامہ ہوا۔ آر جے ڈی ایم ایل اے بھائی ویریندر نے بہار میں بابا باگیشور کے پروگرام پر اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی باباوں کو الیکشن کے لیے بہار بھیج رہے ہیں۔ بہار میں اس بار کوئی اثر نہیں ہوگا۔ بھائی ویریندر نے کہا کہ اس بار صرف تیجسوی کی ہی حکومت بنے گی۔ آپ کو بتا دیں، بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج چھٹا دن ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Bollywood Actress Sonakshi Sinha: سوناکشی سنہا کی فحش فرضی تصاویر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتاری، لیکن ملزم کو عدالت سے ملی راحت

سماعت کے دوران باندرہ پولیس نے ملزم کی تین دن کی پولیس حراست کی درخواست…

37 minutes ago

Sports News: روہت شرما کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، مسلسل چوتھی اننگز میں بھی فلاپ

سابق ہندوستانی کپتان کی اس مایوس کن کارکردگی نے ایک بار پھر 2027 کے ون…

1 hour ago

Two planes collide at Miami Airport: امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے میامی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرائے، ویڈیو وائرل

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور پائلٹوں…

2 hours ago

PM Modi to Visit the Philippines: پی ایم مودی جائیں گے فلپائن، دہلی میں ہوگا ایس سی او کے پہلے ’سویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم‘ کا انعقاد

ہندوستان اور آسیان کے تعلقات کو وزیر اعظم کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے…

2 hours ago

India vs New Zealand: پانچواں ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم 209 رن بنائے، نیوزی لینڈ کے سینٹنر اور ڈفی نے حاصل کیں 3-3 وکٹیں

سیریز میں ہندوستانی ٹیم فی الحال 2-1 سے آگے ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ مقابلہ…

2 hours ago