قومی

Bihar 2047 Vision Conclave: ’لیٹس انسپائر بہار‘ مہم کے تحت منعقدہ بہار@2047 وژن ڈاکیومنٹ جاری، بنگلورو میں گونجا ’جے بہار‘ کا نعرہ

بنگلورو: بہار کو سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ ’لیٹس انسپائر بہار‘ مہم کے تحت منعقدہ ’بہار @2047 وژن کانکلیو (سیزن 3)’ کا شاندار اختتام بنگلورو کے دی آکسفورڈ کالج آف سائنس، آرٹس، کامرس اینڈ مینجمنٹ میں ہوا۔ دن بھر جاری اس فکری اجتماع میں 1200 سے زائد معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں 900 سے زیادہ صنعت کار، آئی ٹی ماہرین، سرمایہ کار اور اسٹارٹ اپ نمائندے شامل تھے۔

’بہار @2047 وژن ڈاکیومنٹ‘ کا باضابطہ اجرا

کانکلیو کا سب سے اہم لمحہ ’بہار @2047 وژن ڈاکیومنٹ‘ کا اجرا رہا۔ یہ دستاویز پٹنہ میں منعقدہ گزشتہ سمٹ میں تیار کی گئی تھی، جسے بنگلور میں ماہرین کی آرا اور تفصیلی غور و فکر کے بعد حتمی شکل دی گئی۔

صنعتی وزیر کی بڑی پہل: BISF کا قیام

تقریب کے مہمان خصوصی، بہار حکومت کے وزیر صنعت ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سی آئی ایس ایف کی طرز پر ’بہار صنعتی سکیورٹی فورس (BISF)’ قائم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم صرف ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ نہیں بلکہ ’سیکورٹی آف ڈوئنگ بزنس‘ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔‘‘ ڈاکٹر جیسوال نے مہم کے سرپرست اعلیٰ آئی پی ایس وکاس ویبھو کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہار اور سماج کے لیے وقف جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

’لیٹس انسپائر بہار‘: ہر ضلع میں اسٹارٹ اپ انقلاب

22 مارچ 2021 کو شروع کی گئی اس مہم کا مقصد 2047 تک بہار کو ترقی یافتہ ریاست بنانا ہے، تاکہ تعلیم، روزگار اور صحت کے لیے کسی کو ریاست چھوڑنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔ مہم سے 3 لاکھ سے زائد رضاکار جڑ چکے ہیں۔ ہدف ہے کہ 2028 تک بہار کے ہر ضلع میں کم از کم 5 اسٹارٹ اپس قائم کیے جائیں، جن میں سے ہر ایک 100 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کرے۔

آئی پی ایس وکاس ویبھو کا نوجوانوں سے خطاب

آئی پی ایس وکاس ویبھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم یہاں ذات، مذہب یا فرقے کی نمائندگی کے لیے نہیں بلکہ بہار کی تعمیر نو کے عزم کے ساتھ جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تمام تقسیمات سے اوپر اٹھ کر ’کاروباری انقلاب‘ کا حصہ بنیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بنگلور کے بعد یہ قافلہ 18 جنوری 2026 کو حیدرآباد اور 22 فروری 2026 کو نئی دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم پہنچے گا۔

عوامی نمائندوں کی رائے

کانکلیو میں بطور مہمان خصوصی بیکنٹھ پور کے رکن اسمبلی متھیلیش تیواری اور دیہری کے رکن اسمبلی راجیو رنجن سنگھ (سونوسنگھ) شریک ہوئے۔ متھیلیش تیواری نے کہا کہ اسٹارٹ اپ اور صنعتوں کا مضبوط ماحولیاتی نظام ہی بہار کی خوشحالی کی کنجی ہے، جبکہ راجیو رنجن سنگھ نے زور دیا کہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کر کے ہی ہجرت کو روکا جا سکتا ہے۔

چیف آرگنائزر اور آکسفورڈ کالج کے چیئرمین نے کی تعریف

ببنگلور کونکلیو کی چیف منتظمہ پرینکا جھا اور دی آکسفورڈ کالج کے چیئرمین ڈاکٹر ایس این وی ایل نرسمہا راجو نے بہار اور جنوبی بھارت کے درمیان فکری اور سرمایہ کاری کے پل کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ یہاں منعقدہ ٹیلنٹ اور انٹرپرینیورز فیسٹیول کے دوران کونکلیو میں اُن باصلاحیت شخصیات اور اداروں کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے بہار کا نام روشن کیا۔

بہار کی صلاحیتوں کا اعتراف

کانکلیو کے دوران بہار کی نمایاں صلاحیتوں اور اداروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔  ایناؤیا انفارمیشن ٹیکنالوجیز، سوپرسیوا گلوبل سروسز، نالندہ انڈسٹریل کارپوریشن، مرجر ویئر، دکاندار (Dukaan)، ریڈینینٹ انوویشن (سی ای او دویانشو ورما) سمیت دیگر اداروں کو بہار انٹرپرینیورشپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہیں ناسا کے ہیمنت کمار، پربھات رنجن (ایچ اے ایل)، ویرندر کمار، ٹیک اوتار کے کارتک سنگھ اور سپر کام جیسی باصلاحیت شخصیات کو بہار ٹیلنٹ ایوارڈ عطا کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Cabinet MSP Hike: ربیع فصلوں پر مودی حکومت کا بڑا تحفہ، MSP میں زبردست اضافہ، گندم سمیت کئی فصلوں کی نئی قیمتیں مقرر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا بڑا فیصلہ، گندم، جو، چنا…

7 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder: میرٹھ کے ’نیلے ڈرم‘ قتل کیس میں بڑا فیصلہ، مسکان اور ساحل قصوروار قرار

سوربھ راجپوت کے قتل کے معاملے میں ضلع جج اروند کمار شرما کی عدالت کا…

40 minutes ago

Count of Waterfalls: بھارت میں پہلی بار آبشاروں کی گنتی، 10 ریاستوں میں 14,468 قدرتی چشمے، کروڑوں لوگوں کے لیے پانی کا اہم ذریعہ

مرکزی وزارتِ جل شکتی نے ملک کی پہلی ’اسپرنگ سینسس‘ رپورٹ جاری کردی، تقریباً 20…

1 hour ago

Amit Shah Jalandhar Rally: ’جو نشے میں گروؤں کی توہین کرے، وہ پنجاب کو نشے سے پاک نہیں کر سکتا‘، وزیر داخلہ امت شاہ کا ’آپ‘ حکومت پر حملہ

جالندھر میں ’نشہ مکت پنجاب یاترا‘ کے اختتامی پروگرام سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

2 hours ago