قومی

BMC Election 2026: بی ایم سی الیکشن سے پہلے شرد پوار کو بڑا جھٹکا، این سی پی کی سینئر خاتون لیڈر راکھی جادھو بی جے پی میں ہوئیں شامل

بی ایم سی انتخابات سے قبل شرد پوار کو ایک بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ این سی پی شرد پوار گروپ کی ممبئی صدر راکھی جادھو پیر 29 دسمبر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئیں۔ انہوں نے پہلے بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی پراگ شاہ سے ملاقات کی، جس کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس سے ان کے ورشا بنگلے پر جا کر ملیں۔گزشتہ کئی دنوں سے یہ بحث جاری تھی کہ ممبئی میں شرد پوار کی این سی پی کس اتحاد کے ساتھ جائے گی۔ شرد پوار کے سامنے دو راستے تھے، ایک ادھو ٹھاکرے اور دوسرا کانگریس۔ اسی دوران بی جے پی نے بڑا سیاسی داؤ کھیلتے ہوئے شرد پوار گروپ کی ممبئی صدر کو ہی اپنے ساتھ شامل کر لیا۔ اس پیش رفت سے بی ایم سی الیکشن سے پہلے این سی پی کو زبردست سیاسی نقصان پہنچا ہے۔

سیٹوں کی تقسیم پر ناراض تھیں راکھی جادھو

راکھی جادھو نے رکن اسمبلی پراگ شاہ کی موجودگی میں باضابطہ طور پر بی جے پی کی رکنیت اختیار کی۔ اجیت پوار اور شرد پوار کے درمیان اختلافات کے وقت راکھی جادھو نے شرد پوار کا ساتھ دیا تھا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ بعد میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر وہ ناراض چل رہی تھیں۔ اسی ناراضگی کے باعث انہوں نے شرد پوار کا ساتھ چھوڑ دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ راکھی جادھو نے شرد پوار کو 52 ممکنہ امیدواروں کی فہرست دی تھی۔ ان کا ماننا تھا کہ اتحاد میں این سی پی (ایس پی) کو کم از کم 30 سیٹیں ضرور ملنی چاہئیں، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ اسی بات پر انہوں نے سینئر قیادت پر یہ الزام بھی لگایا کہ زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔

اب راکھی جادھو کا اگلا قدم کیا ہوگا؟

ذرائع کے مطابق راکھی جادھو کو بی جے پی گھاٹ کوپر سے ٹکٹ دے سکتی ہے۔ تاہم یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جس وارڈ سے بھی انہیں ٹکٹ دیا گیا، وہاں بی جے پی کے مقامی کارکن بغاوت کر سکتے ہیں۔ اس طرح بی ایم سی انتخابات سے پہلے بی جے پی کے اس فیصلے سے پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

2 minutes ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

34 minutes ago

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

2 hours ago