قومی

IND W vs PAK W T20: بھارت کی بڑی جیت، جمائما اور رچا نے کھیلی شاندار پاری

IND W vs PAK W T20: خواتین کے T20 ورلڈ کپ میں ہندوستان نے جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی ۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے بھارت کے سامنے 150 رنز کا ہدف  رکھا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف اور عائشہ نسیم کی دھماکہ خیز اننگز نے میچ کا رخ ضرور بدل دیا لیکن بھارتی ٹیم کے بلے بازوں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ اس جیت میں جمائما روڈریگس (53 رنز) اور رچا گھوش (31 رنز) کی شراکت اہم رہی۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ ٹیم کا اگلا میچ 15 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs NZ 2nd ODI: ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو بری طرح روندا، 8 وکٹ سے دوسرا ونڈے جیت کر سیریز پر کیا قبضہ

اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی اوپنر جویریہ (8) دوسرے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئیں۔ منیبہ علی (12) بھی زیادہ دیر ٹھہر نہ سکیں، لیکن یہاں سے پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے (68 ناٹ آؤٹ)، 55 گیندوں میں7 چوکوں کی مدد سے ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی، جب کہ عائشہ نسیم نے(43 ناٹ آؤٹ)، 25 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2چھکوں کی مد دسے 43 رنز بنائےاور ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں نے 47 گیندوں میں پانچویں وکٹ کے لیے 81 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔ ہندوستانی گیند بازوں نے آخری سلوگ اوورز میں بہت خراب بولنگ کی، پھر فیلڈنگ میں بھی کیچز چھوڑے۔ جس کے نتیجے میں کوٹے کے 20 اوورز میں پاکستان 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

بھارت کی پاکستان پر پانچویں فتح

ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی پاکستان پر یہ پانچویں جیت ہے۔ خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں بھارت نے پاکستان کو 11ویں بار شکست دی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027: ایک ہی گروپ میں بھارت اور پاکستان، 10 اکتوبر کو ہوگا بڑا مقابلہ

ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…

2 hours ago

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

5 hours ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

7 hours ago